عمران خان کی مبینہ سہولت کاری،سکیورٹی پر تعینات اہلکاروں کی نگرانی کافیصلہ

imran-khan-cell-pakistan-one.jpg


عمران خان کی مبینہ سہولت کاری ، ان کے سیل کی سکیورٹی کیلئے تعینات اہلکاروں کی نگرانی کا فیصلہ

عمران خان کے سیل کے اطراف سکیورٹی اداروں کے اہلکار بھی تعینات رہیں گے اور ہر ہفتے عملہ تبدیل ہو گا: ذرائع

ذرائع کے مطابق اڈیالہ جیل راولپنڈی میں بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی مبینہ سہولت کاری کرنے والے سابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل محمد اکرم کا نیٹ ورک پکڑ لیا گیا ہے۔ عمران خان کی مبینہ سہولت کاری کرنے کے شبے میں سابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کے بعد مزید 2 افسروں سے بھی پوچھ گچھ کا عمل شروع کیا گیا ہے۔ سابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل محمد اکرم سے حاصل کردہ معلومات کی روشنی میں جیل کے 6 ملازموں سے تفتیش کی جائے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جن افسران سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے ان میں سابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ظفر اور اسسٹنٹ ناظم شامل ہیں، دونوں افسر سابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ محمد اکرم کے قریب ہی رہائش پذیر تھے۔ محمد اکرم کے 2 اردلیوں، 3 وارڈر اور ہیڈوارڈر سے پوچھ کی جائے گی جنہیں محمد اکرم کا قریبی سمجھا جاتا ہے۔

ذرائع کے مطابق سابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ محمد اکرم تحریک انصاف کے رہنما زلفی بخاری اور ایک سابق صوبائی وزیر کے قریب تصور کیے جاتے ہیں اور 3 یورپی ملکوں کے نمبرز پر وٹس ایپ استعمال کرنے کے شواہد بھی سامنے آئے ہیں۔ دوسری طرف بانی پی ٹی آئی عمران خان کی مبینہ سہولت کاری کے معاملے پر ان کے سیل کی سکیورٹی کرنے والے اہلکاروں کی بھی کڑی نگرانی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

جیل ذرائع کے مطابق اڈیالہ جیل راولپنڈی کے افسران نے فیصلہ کیا ہے کہ سیل کے اطراف میں سکیورٹی اداروں کے اہلکار بھی تعینات رہیں گے اور ہر ہفتے سیل کے اطراف میں تعینات عملے کو تبدیل کیا جائے گا۔ اڈیالہ جیل میں کیس کی سماعت کے دوران جیل عملے، وکلاء، صحافیوں اور پارٹی رہنمائوں سے دور رہنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے اور جیل میں رہائش پذیر اہلکاروں کی بھی مکمل تلاشی لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ سکیورٹی اداروں کی طرف سے گزشتہ روز سابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل محمد اکرم کو مبینہ طور پر بانی پاکستان تحریک انصاف کے لیے پیغام رسانی اور سہولت کاری کرنے کے الزامات کے تحت تحویل میں لیا جا چکا ہے، وہ 15 سال سے زیادہ عرصے تک اڈیالہ جیل میں تعینات رہے، اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل بلاول سے بھی سکیورٹی اداروں نے تفتیش کی ہے جبکہ خلاف ضابطہ بانی پی ٹی آئی کو سہولیات دینے پر آج جیل انتظامیہ کی میٹنگ ہونے کا بھی امکان ہے۔
 

zerozero

MPA (400+ posts)
Chutia gae hain.
Ghanta apni merzi kay logon say mulaqat nahi ho pa rahe jin say hote hay koi na koi surveillance hoti hay kaddu network hoga?
Ponka
 

ek hindustani

Chief Minister (5k+ posts)
...Imran khan Sahab ko is lafani zindagi ka koi shauq nahi.
Duniya ki mohabbat, aur maut k khauf par qaboo kar chukay hain Khan Sahab.
Khan Sahab ko koi jaldi nahi bahar aanay ki.
Maut aur zindagi Allah k haath mein hai.