
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی زیر صدارت ہونے والے گزشتہ روز کے اہم پارٹی رہنماؤں کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی ہے۔ کہا جا رہا ہے کہ سابق وزیراعظم ممکنہ لانگ مارچ سے قبل پنجاب اور کے پی میں اہم انتظامی تبدیلیاں کریں گے۔
نجی چینل اے آے وائے کا دعویٰ ہے کہ سینئر پارٹی رہنماؤں سے ہونے والی ملاقات اور اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ پنجاب کے ایڈووکیٹ جنرل اور وزیرداخلہ کو تبدیل کیا جائے کیونکہ ہاشم ڈوگر کے نام پر سینئر قیادت کے کئی لوگوں کو تحفظات ہیں۔جبکہ دیگر پارٹی رہنما بھی ان کی کارکردگی دے مطمئن نہیں۔
https://twitter.com/x/status/1578667730617892866
دوسری جانب اجلاس میں شامل رہنماؤں نے باتوں میں عمران خان سے لانگ مارچ کی حتمی تاریخ جاننے کی کوشش کی اور کہا کہ تاریخ بتا دیں تاکہ اس حساب سے اپنی تیاریاں کی جائیں اس پر عمران خان نے کسی کو تاریخ نہیں بتائی۔
عمران خان کا ماننا ہے کہ وہ جوبھی بات کسی سے شیئر کرتے ہیں وہ پھر لیک ہو جاتی ہے اس لیے انہوں نے کہا ہے کہ تمام قیادت اپنی تیاریاں پوری طرح کر لے کیونکہ کسی بھی وقت یہ کال دی جا سکتی ہے۔