
سابق صدر آصف زرداری کے خلاف بیان دینے پر اُن کی بڑی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو خوب آڑے ہاتھوں لیا۔
بختاور بھٹو نے عمران خان کے بیان پر کہا ہے کہ آپ ثبوت کے ساتھ اپنے جنون کو عدالت میں کیوں نہیں لے جاتے، ورنہ ہمارے وکلاء آپ کے خلاف ہتکِ عزت کا کیس دائر کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ افسوس کہ آپ نے کبھی آئین پڑھا ہی نہیں کیونکہ غداری کے ارتکاب سے آپ کو کوئی نہیں بچا سکتا۔
https://twitter.com/x/status/1549984278829834240
یاد رہے کہ عمران خان نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ سندھ کے چوری کردہ پیسے سے وفاقی حکومت گرائی گئی اور این آر او ٹو لیا گیا، اب مصدقہ مجرم آصف زرداری پنجاب کے عوام کا مینڈیٹ چُرانے نکلے ہیں۔
عمران خان کا یہ بھی کہنا تھا کہ احترام کے ساتھ عدالت عظمیٰ سے پوچھنا چاہتا ہوں کہ کیا وہ اس تباہی سے آگاہ نہیں؟ کیا جمہوریت، آئین، قوم کی اخلاقیات کی تباہی کا یہ سلسلہ سوموٹو کیلئے موزوں نہیں؟