
وزیراعظم عمران خان کی حمایت کے معاملے پر ریحام خان اور اداکارہ مشی خان کے درمیان لفظی جنگ شروع ہوگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں تحریک انصاف کے جلسے میں شوبز کے ستاروں کی بھرپور شرکت پر عمران خان کی سابق اہلیہ کی تنقید پر اداکارہ مشی خان نے کرارا جواب دیا جس پر ریحام خان نے بھی بھرپور جواب دیدیا ہے ، دونوں کے درمیان لفظی جنگ جاری ہے۔
https://twitter.com/x/status/1515711208288100358
ریحام خان کی تنقید پر جواب دیتے ہوئے مشی خان نے ایک ویڈیو بیان جاری کیا جس میں انہوں نے ہم ہمیشہ عمران خان کی حمایت کریں گے، اگر فنکاروں نے کشمیر کیلئے احتجاج نہیں کیا تو ریحام خان کرلیتیں، آپ کو کس بات کا انتظار ہے۔
https://twitter.com/x/status/1515875094043709443
مشی خان نے کہا کہ آپ نے آج کل سر پر دوپٹہ لے لیا ہے تو کشمیر یادآگیا ہے، آپ ہمیں ڈکٹیشن دیتی رہتی ہیں لیکن جب کشمیر کا مسئلہ کھڑا ہوا تھا تو اس وقت آپ بی بی سی پر رپورٹنگ یا کبھی مغربی طرز زندگی گزارتی نظر آرہی تھیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا پورا حق ہے ہم جسے چاہیں سپورٹ کریں ، آپ جیسے بغیر اجازت موبائل فون اسمبلی ہال میں لے گئیں اور الٹی سیدھی ویڈیوز بناتی ہیں وہ بنائیں اور ہمیں اپنا کام کرنے دیں۔
مشی خان کے اس تنقید کے جواب میں ریحام خان خاموش نہیں رہ سکیں اور مشی خان کو جواب دیتے ہوئے طنزیہ بیان جاری کیا اور کہا کہ "یہ عمران خان کی وہی دوست نہیں ہیں جنہیں میں نے اپنی فلم "جانان" میں پھپھو کا کردار دیا تھا۔
https://twitter.com/x/status/1516317681578029057
واضح رہے کہ ریحام خان کی پروڈیوز کی گئی فلم جانان 2016 میں ریلیز ہوئی جس میں مشی خان نے بطور شیریں گل ایک پھپھو کا کردار ادا کیا تھا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/5rehamkhanvsmisihikhan.jpg