عمران خان کی تقاریر نشر کرنے کے خلاف فیصلہ ہائی کورٹ میں چیلنج

lhr-iimran-khan-pakistan-speech-ban.jpg


پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی تقاریر نشر نا کرنے سے متعلق پیمرا کا فیصلہ عدالت میں چیلنج کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں پاکستان میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی(پیمرا) کی جانب سے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی تقاریر ٹی وی پر نشر کرنے پر عائد پابندی کے فیصلے کو چیلنج کردیا گیا ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے سلمان اکرم راجا اور سمیر کھوسہ نے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی، درخواست میں چیئرمین پیمرا کو فریق بنایا گیا ہے اور موقف اپنایا گیا ہے کہ عدالت نے عمران خان کی تقاریر پر عائد پابندی کا نوٹیفکیشن معطل کیا ہے مگر اس کے باوجود پیمرا ٹی وی چینلز کو عمران خان کی تقاریر نشر کرنے سے روک رہا ہے۔

درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ تقاریر پر پابندی عائد کرنا چیئرمین پی ٹی آئی کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے، میڈیا پر عمران خان کی تقاریر نشر نا کرنے کیلئے پیمرا کا دباؤ ہے، پیمرا حکومتی ایماء پر عدالتی حکم کی خلاف ورزی کررہا ہے ، عدالت پیمرا کی جانب سے عائد پابندی کو کالعدم قرار دیتے ہوئے عمران خان کی تقاریراور بیانات نشر کرنے کے احکامات دے۔
 

khan0786

Senator (1k+ posts)
Section 144 Kay time Fazlu Supreme court Kay Samnay dharna day sakta hai Imran Khan Kee speech nashar nähee ho Sakti,, wah insaaf tairay sadkay