عمران خان کی بڑھتی مقبولیت نے سب کو مشکل میں ڈال دیا ہے : انصار عباسی

ansar-abasi-ppr-imran-khan-hd.jpg


چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی بڑھتی مقبولیت کے چرچے ہیں، اس حوالےسے جیو نیوز کے پروگرام آپس کی بات میں ایڈیٹر انویسٹی گیشن دی نیوز انصار عباسی سے گفتگو کی گئی،میزبان نے سوال کیا کہ آج بھی کہا جارہا ہے کہ عمران خان لاڈلے ہیں، یا آپ کو لگتا ہے کہ اب الگ ہوگیا ہے معاملہ؟

انصار عباسی نے کہا کہ عمران خان کچھ اور بات کہتے ہیں ان کی سوشل میڈیا ٹیم کچھ اور بات کہتی ہے، عمران خان کی سوشل میڈیا ٹیم بدتمیز ہے، ان کی کوئی حد نہیں ہے وہ کسی بھی حد تک جاسکتے ہیں، کسی بھی قسم کی مہم چلادیتے ہیں، ٹرینڈز چلادیتے ہیں۔

انصار عباسی نے کہا کہ بدقسمتی سے عمران خان کی بڑھتی مقبولیت نے سب کو مشکل میں ڈال دیا ہے،جتنے بھی اسٹیک ہولڈرز ہیں سب پریشان ہیں، عمران خان کے خلاف جو ایکشن ہونا چاہئے جیسے ماضی میں دوسروں لوگوں کیخلاف ہوا، لیکن عمران خان کے خلاف نہیں ہوا، اس کی وجہ یہ ہے کہ سب لوگوں کو انہوں نے بیک فٹ پر رکھا ہوا ہے۔


انصار عباسی نے کہا کہ حکومت کے حوالے سے ایک بار کہوں گا جب دہشت گردی کیخلاف کارروائی شروع ہوگئی تھی تو حکومت کو کیا ضرورت تھی معاملے میں دخل اندازی کی، اگر عمران خان کے خلاف کارروائی کرنی ہے تو منظم انداز میں کی جائے،الیکشن کمیشن میں جس طرح توشہ خانہ کا کیس ہے،حکومت نے اس طرح پیش نہیں کیا، جبکہ وہ بہت مضبوط کیس ہے،اور اگر کیس کا فیصلہ عمران خان کے حق میں آتا ہے تو حکومت کو اپنی نالائقی دیکھنا چاہئے،جہاں تک لاڈلے کی بات ہے تو عمران خان دباؤ ڈال رہے ہیں،
 

kingkong71

Minister (2k+ posts)
Ansar Abbasi is a Noon supporter but tries to assume neutrality, now he also knows that people know him inside out, days are counted for these paid servants of corrupts inshAllah.