جب سب آپ کے مخالف ہو جائیں اور آپ خود کو بلکل تنہا محسوس کریں تو جان لیجئے کہ آپ بالکل درست جگہ کھڑے ہیں
اسے آپ شکست کہنا چاہیں تو آپ کی مرضی ، در حقیقت یہی اصل فتح ھے کہ تمام نیٹو افواج ایک جھنڈے تلے متحد ہو کر آپ کو کچلنے کے درپے ہوں ..کیا کہنے اس بوکھلاہٹ ، اس بدحواسی کے
کتنی عجیب سی صورت حال ہے
میدان سیاست کے قدیم تناور درخت کل پرسوں اگنے والے ایک ننھے سے پودے کے ہاتھوں اتنے لاچار
ایک "تانگہ پارٹی " کا اتنا رعب ، اتنا دبدبہ نہ پہلے کبھی دیکھا ، نہ سنا
آخر کیا وجہ کہ یکسر مختلف کونٹھوں سے بندھے یہ بیل ، الگ الگ درباروں سے نذرانہ لینے والے یہ بھاڑے کے ٹٹو دانشور سب کے سب ایک نکتے پر اتنے یکجا، ایک مقصد کے حصول کے لئے یکجان ، تبدیلی کو ہر قیمت پر روکنے کے لئے صف آرا
شائد پاکستان میں پہلی بار یہ ہو رہا ھے کہ تحریک انصاف کے پشاور اور میانوالی سے الیکشن ہارنے پر راۓ ونڈ سے لے کر نائن زیرو تک اور باچا خان ہاؤس سے لاڑکانہ اور آشیانہ ڈیزل تک ہر جگہ جشن کا سماں ہے.. لندن سے لاہور اور پشاور سے اسلام آباد ایک دوسرے کو مبارک باد کے ٹیکسٹ میسجذ بھیجے جا رھے ہیں ...صدقے جاؤں آپ کی وسیح القلبی کے
چشم فلک نے یہ مناظر شائد پہلے کبھی نہ دیکھے ہوں
پشاور میں بلور صاحب کی صرف چھے ہزار ووٹ کی لیڈ سے فتح کو سونامی کی شکست سے تعبیر کرنے والے یہ کیوں بھول جاتے ہیں کہ یہ وھی سیٹ ہے جو بلور صاحب مدتوں سے جیتتے آ رہے ہیں . حتیٰ کے ایک بار اسی سیٹ پر وہ بینظر بھٹو صاحب کو بھی شکست دے چکے ہیں ..تو اب ایک نوزائیدہ اور نا تجربہ کار سیاسی کارکن کو ہرانا کیا معنی ...وہ بھی یوں کہ تمام سیاسی پارٹیاں ایک طرف اور تحریک انصاف اکیلی
میانوالی میں ملک وحید ضرور ہارے لیکن چھہتر ہزار ووٹ لے کر ...حالانکہ پندرہ دن پہلے تک انہیں یہ علم بھی نہیں تھا کہ وہ امیدوار ہیں بھی یا نہیں .. اصل امیدوار تو اس دوڑ سے ہی باہر ہو گئیں تھی ... کیا واقعی نورے اسے فتح گردانتے ہیں ، بھاگ لگے رہین
تمام نیٹو فورسز ایک طرف اور عمران اکیلا
آپ اسے واقعی شکست سمجھتے ہیں یا فتح
خیر ہو آپ کی