
عمران خان کی پیشی کے سلسلہ میں آئی جی اسلام آباد کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا جس میں سینئیر افسران بشمول ڈی آئی جی آپریشنز اور ایس ایس پی آپریشنز نے اجلاس میں شرکت کی۔
سیکیورٹی انتظامات کی فیلڈ نگرانی ایس ایس پی یاسر آفریدی کریں گے، پی ٹی آئی کے جانب سے رابطہ کاری عامر کیانی کے سپرد کی گئی ہے۔
ملک جمیل ظفر پولیس اور پی ٹی آئی کے درمیان عامر کیانی کے توسط سے رابطہ کاری کے فرائض سر انجام دیں گے۔
مرکزی کنٹرول روم سیف سٹی ہیڈ کوارٹر میں قائم کردیا گیا ہے ۔عامر کیانی کی طرف سے تعاون کی یقین دہانی کروائی گئی۔
ترجمان پولیس کے مطابق اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ العمل ہے ۔خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف گرفتاریاں عمل میں لائی جائیں گی، عدالتی احکامات کی روشنی میں صرف متعلقہ افراد کو عدالتی احاطے میں داخلے کی اجازت ہوگی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ عدالت کے احاطے میں صرف متعلقہ اشخاص کو داخلے کی اجازت دی جائے گی، پہلے کی طرح طرز عمل اپنایا تو پولیس بلا تفریق تمام قانونی طریقے بروئے کار لائے گی۔
دوسری جانب پیمرا نے عمران خان کی اسلام آباد کی عدالت میں پیشی کے موقع پر تمام ٹی وی چینلز پر براہ راست کوریج پر پابندی عائد کردی