وزیرِصحت عبدالقادر پٹیل کیجانب سے چیئرمین تحریک انصاف کی میڈیکل رپورٹ پر نہایت بیہودہ پریس کانفرنس
چیئرمین تحریک انصاف کیجانب سے عبدالقادر پٹیل کیخلاف قانونی کارروائی کا آغاز کردیا
عدالت کی جانب سے عبدالقادر پٹیل کو نوٹس جاری
عبدالقادر پٹیل کیخلاف 10 ارب کے ہرجانے کے مقدمے پر کارروائی کا آغاز کردیا گیا
مقدمے پر کارروائی کا آغاز عمران خان کے وکیل بیرسٹر ابوذرسلمان خان نیازی کی جانب سے دائر درخواست پر کیا گیا
فاضل ایڈیشنل ڈسٹرکٹ جج، لاہور قمر عباس نے بیرسٹر ابوذر سلمان خان نیازی کو سننے کے بعد عبدالقادر پٹیل کو نوٹس جاری کیا
عبدالقادر پٹیل نے 26 مئی کی پریس کانفرنس میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کیخلاف بیہودہ گوئی اور جھوٹا پراپیگنڈہ کیا تھا
اپنی پریس کانفرنس میں جھوٹے، بے بنیاد اور لغو الزامات لگانے پر چیئرمین تحریک انصاف نے عبدالقادر پٹیل کو 10 ارب ہرجانے کا نوٹس بھجوایا تھا
چیئرمین تحریک انصاف کی قانونی ٹیم کی جانب سے عبدالقادر پٹیل کیخلاف مفصل شواہد عدالت میں جمع کروا دیے گئے ہیں
عدالت میں عبدالقادر پٹیل سے 10 ارب کے ہرجانے کی ادائیگی اور چیئرمین تحریک انصاف سے کھلے عام غیر مشروط مانگنے کے احکامات صادر کرنے کی استدعا کی گئی ہے
منجانب: مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ پی ٹی آئی