
ن لیگی سوشل میڈیا ٹیم کی جانب سے عوام میں اپنے بیانیے کو فروغ دینے کیلئے پنجابی اسٹیج ڈرامے کی مدد لینے کا اچھوتا آئیڈیا، سوشل میڈیا پر مذاق بن گیا۔
تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک چھوٹا سا کلپ وائرل ہوا جس میں پنجابی اسٹیج کے اداکار عمران خان مخالف اور نواز شریف کی حمایت میں اداکاری کرتے دکھائی دے رہے ہیں، ڈرامے میں دو بھائیوں کو عمران خان اور نواز شریف کی حمایت میں لڑتے ہوئی دکھایا گیا ہے ، بڑے بھائی کی جذباتی باتوں کے بعد عمران خان کی حمایت کرنے والا چھوٹا بھائی عمران خان کی تصویر پھینک کر نواز شریف کی تصویر کو گلے سے لگالیتا ہے۔
ڈرامے میں دونوں بھائیوں کی ماں اور بہن بھی موجود ہیں جو عمران خان کی مخالفت میں نوجوان کی آنکھیں کھولنے کی کوشش کرتی دکھائی گئی ہیں۔اداکاروں کی اوورایکٹنگ اور"اخیر ہدایت کاری" پر سوشل میڈیا پر خوب مذاق بننا شروع ہوگیا ہے ۔
یہ اچھوتا آئیڈیا عوام میں عمران خان کے خلاف نفرت پیدا کرنے اور "عظیم لیڈر" نواز شریف کی محبت کو اجاگر کرنے کیلئے اپنایا گیا تھا تاہم سوشل میڈیا پر اس عمل پر ن لیگ کا ہی مذاق بن گیا۔
سینئر صحافی و بلاگر صدیق جان نے اس ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگ نے ٹک ٹاک پر پی ٹی آئی کوٹف ٹائم دینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1663185000605392901
https://twitter.com/x/status/1663197336917401601
صحافی و اینکر پرسن اکبر باجوہ نے طنزیہ انداز اپناتے ہوئے کہا کہ یہ کس جینئس کا پلان ہے، اسے خراج تحسین پیش کرنا چاہیے۔
https://twitter.com/x/status/1663179544247894017
عرفان ملک نے مسلم لیگ ن کی سوشل میڈیا ٹیم کوبرا بھلا کہتے ہوئے کہا کہ کوئی تو ڈھنگ کا کام کرلیا کرو۔
https://twitter.com/x/status/1663152861113450497
کلیم نامی صارف نے "پشپا " کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ ڈائریکشن کی اخیر کردی، بالخصوص جب چھت سے منظر کو فلمایا گیا تو ضمیر ایک دم جاگ گیا، آج سے میں بھی "صدیوں بعد پیدا ہونے والے لیڈر" کی سپورٹ شروع کررہا ہوں۔
https://twitter.com/x/status/1663190648311230464
فرحت نے اوور ایکٹنگ پر اداکاروں کی اجرت میں سے ایک ایک قیمے والا نان مائنس کرنے کا مطالبہ کردیا۔
https://twitter.com/x/status/1663185896294817792
بوٹااردوگان نامی صارف نے عمران خان کے اپنے مخالفین سے متعلق پڑھا لکھا نا ہونے اور تعلیم حاصل نا کرنے کی خواہش والا بیان شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے ان لوگوں کو 50 سال کیلئے ملک اسی لیے دیا کہ"وطن کا کاروبار" چلے۔
https://twitter.com/x/status/1663182026235682816