عمران خان کو ٹف ٹائم دینے کیلئے ن لیگ کی شارٹ فلم سوشل میڈیا پر مذاق بن گئی

6%D9%BE%D9%85%D9%84%D9%86%D8%B3%DA%BE%D8%B3%DA%BE%D8%B3%DA%BE%D8%B3%DA%BE.jpg

ن لیگی سوشل میڈیا ٹیم کی جانب سے عوام میں اپنے بیانیے کو فروغ دینے کیلئے پنجابی اسٹیج ڈرامے کی مدد لینے کا اچھوتا آئیڈیا، سوشل میڈیا پر مذاق بن گیا۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک چھوٹا سا کلپ وائرل ہوا جس میں پنجابی اسٹیج کے اداکار عمران خان مخالف اور نواز شریف کی حمایت میں اداکاری کرتے دکھائی دے رہے ہیں، ڈرامے میں دو بھائیوں کو عمران خان اور نواز شریف کی حمایت میں لڑتے ہوئی دکھایا گیا ہے ، بڑے بھائی کی جذباتی باتوں کے بعد عمران خان کی حمایت کرنے والا چھوٹا بھائی عمران خان کی تصویر پھینک کر نواز شریف کی تصویر کو گلے سے لگالیتا ہے۔

ڈرامے میں دونوں بھائیوں کی ماں اور بہن بھی موجود ہیں جو عمران خان کی مخالفت میں نوجوان کی آنکھیں کھولنے کی کوشش کرتی دکھائی گئی ہیں۔اداکاروں کی اوورایکٹنگ اور"اخیر ہدایت کاری" پر سوشل میڈیا پر خوب مذاق بننا شروع ہوگیا ہے ۔

یہ اچھوتا آئیڈیا عوام میں عمران خان کے خلاف نفرت پیدا کرنے اور "عظیم لیڈر" نواز شریف کی محبت کو اجاگر کرنے کیلئے اپنایا گیا تھا تاہم سوشل میڈیا پر اس عمل پر ن لیگ کا ہی مذاق بن گیا۔

سینئر صحافی و بلاگر صدیق جان نے اس ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگ نے ٹک ٹاک پر پی ٹی آئی کوٹف ٹائم دینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔



صحافی و اینکر پرسن اکبر باجوہ نے طنزیہ انداز اپناتے ہوئے کہا کہ یہ کس جینئس کا پلان ہے، اسے خراج تحسین پیش کرنا چاہیے۔


عرفان ملک نے مسلم لیگ ن کی سوشل میڈیا ٹیم کوبرا بھلا کہتے ہوئے کہا کہ کوئی تو ڈھنگ کا کام کرلیا کرو۔


کلیم نامی صارف نے "پشپا " کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ ڈائریکشن کی اخیر کردی، بالخصوص جب چھت سے منظر کو فلمایا گیا تو ضمیر ایک دم جاگ گیا، آج سے میں بھی "صدیوں بعد پیدا ہونے والے لیڈر" کی سپورٹ شروع کررہا ہوں۔


فرحت نے اوور ایکٹنگ پر اداکاروں کی اجرت میں سے ایک ایک قیمے والا نان مائنس کرنے کا مطالبہ کردیا۔


بوٹااردوگان نامی صارف نے عمران خان کے اپنے مخالفین سے متعلق پڑھا لکھا نا ہونے اور تعلیم حاصل نا کرنے کی خواہش والا بیان شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے ان لوگوں کو 50 سال کیلئے ملک اسی لیے دیا کہ"وطن کا کاروبار" چلے۔

 

HSiddiqui

Chief Minister (5k+ posts)
یہ گروہ ، یعنی شریف و ہمنواہ ویسے ہی گندی وڈیو و آڈیوبنا کے بلیک میل کرنے والی فیلڈ کے غلیض ترین لوگوں میں شمار کیۓ جاتے ہیں ـ اب یہ اپنے گھر کے ایکٹر رکھ کے پوری فلم بنائیں گے ـ جیسے انکے جلسے اور ہر شیطانی چال ناکام ہوئی ویسے یہ بھی ہو گی ـ
خان لکڑ بھگوں میں گِھر کے بھی اللہ کی مد د سے پُر سکون ہے ، یہ نجائز حکومت کے باوجود سکون کی نیند نہیں لے سکتے ـ
 

amber123

Chief Minister (5k+ posts)
ایک تو یہ پڑھے لکھے نہیں دوسرا ان کو پڑھنے کا شوق بھی نہیں۔۔۔ تو یہ تو ہونا ہی تھا
 

Gujjar1

Minister (2k+ posts)
in khanzeero aur kya hollywood level ki film ki twaku thee kya, ye hira mandi ki pedawar hein
 
Sponsored Link