
سینئر تجزیہ کار چوہدری غلام حسین نے ہوشربا انکشافات کرتےہوئے کہا ہے کہ عمران خان کو قتل کرنے کا نیا منصوبہ تشکیل دیدیا گیا ہے، اس منصوبے کو عملی جامہ پہنانے کیلئے خصوصی اسلحہ بھی پاکستان منتقل کردیا گیا ہے۔
اے آروائی نیوز کے پروگرام "دی رپورٹرز " میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے چوہدری غلام حسین سابق وزیراعظم عمران خان پر قاتلانہ حملے کی منصوبہ بندی کے حوالے سے سنگین انکشافات کردیئے ہیں، انہوں نے بتایا کہ واشنگٹن سے یہ خبر آئی ہے کہ پاکستان کے باہر سے بلٹ پروف گاڑی کے اندر بیٹھے ہدف کو نشانہ بنانے والی بندوق کی گولیاں پاکستان پہنچادی گئی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ اسلحہ ے علاوہ دو ایکسپرٹس کو بھی پاکستان بھیجا گیا ہے، تاہم اچھی بات یہ ہے کہ ریاست پاکستان اور اہم قانون نافذ کرنے والے اداروں نے پنڈی کےسربراہ نے ان اطلاعات پر ذاتی دلچسپی لیتے ہوئے کی ہدایات پربڑے پیمانے پر ٹیمیں تشکیل دیدی گئی ہیں ، یہ ٹیمیں زمان پارک، عمران خان کے قریبی ساتھیوں ، ملازمین اورآنے جانے والے افراد کا محاصرہ کررہی ہیں۔
غلام حسین نے کہا کہ ان قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ٹیموں کا ہدف ملزمان کی گرفتاری اور اسلحہ کی برآمدگی ہے، اس منصوبہ بندی کےسامنے آنے پر امریکی حکومت نے بھی تشویش کا اظہار کیا ہے اور ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/ik-ghulamahaah.jpg
Last edited by a moderator: