عمران خان کو شکریے کا ایک خط مریم نواز کو لکھنا چاہیے،ہارون رشید

faisal-v111.jpg


فیصل واوڈا کا کھیل ' اس کے نئے مالکان کا کھیل جلد بازی اور بے ڈھنگے پن سے بگڑا، عوامی احتجاج نے مریم نواز کو سرنگوں کر دیا۔ بیچارہ فیصل واوڈا کیا بیچتا ہے۔۔ہارون رشید

فیصل واڈا کی پریس کانفرنس پر ہارون رشید نے تبصرہ کیا کہ فیصل واوڈا کا کھیل ' اس کے نئے مالکان کا کھیل جلد بازی اور بے ڈھنگے پن سے بگڑا۔ سرکار نواز میڈیا' پی آئی ڈی ' سرکاری ٹی وی کی کھلی حمایت ۔رانا ثناءاللہ اور نواز شریف کی سستی اداکاری اور بھونڈی ہدایت کاری۔ قسمت ہار جائے تو یہی ہوتا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1585404919628156928
انہوں نے مزید کہا کہ پہلے فیصل واوڈا سے پریس کانفرنس کرائی۔ رانا ثناءاللہ نے پھر اعلان کیا : واوڈا کی باتوں سے لگتا ہے کہ عمران خاں ( ارشد شریف کے خلاف ) سازش کا سرغنہ ہے۔ نون لیگی سمجھتے ہیں کہ قوم کو چکمہ دینے میں وہ کامیاب رہیں گے۔ وہ دن بیت گئے۔ چند گھنٹوں میں آپ بے نقاب ہو گئے۔
https://twitter.com/x/status/1585400481404555264
ہارون رشید کا مزید کہنا تھا کہ نواز شریف نے فیصل واوڈا کی پوری پریس کانفرنس دیکھنے کی زحمت کیسے کی؟ ظاہر کہ معاملے وہ شریک تھے۔ ایک خاتون اخبار نویس اور مریم نواز کی ایک قریبی ساتھی نے بھی پہلے سے اعلان کر دیا تھا کہ پی ٹی آئی کے غبارے سے ہوا نکلنے والی ہے۔ خان کو سرپرائز ملنے والا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1585370985326579712
سینیر صحافی نے سوال اٹھایا کہ ارشد شریف کا ساتھی کہاں ہے' جس نے خود کو اس کا بھائی بتایا؟ اس کا موبائل فون اورلیب ٹاپ کہاں ہے؟ سفیر صاحبہ نے کینیا کی حکومت سے مانگا کیوں نہیں کہ ان کے خاندان کو پہنچائیں۔ آخر کو پتہ چل جائے گا کہ کن لوگوں نے اس پہ ہاتھ صاف کیا۔ وہی مجرم ہوں گےیا مجرموں کے آلہ کار۔
https://twitter.com/x/status/1585440661364432899
انہوں نے کہا کہ بیس برس پہلے کا قصہ ہے۔ جنرل مجیب الرحمٰن سے عمران خاں نے کہا: 50 برس کا ہوں اورمشرف سے دھوکہ کھا گیا۔ جنرل صاحب بولے: میں 80 برس کا ہو کر فریب کا شکار ہوا۔ آج میں فیصل واوڈا سے دھوکہ کھا گیا۔ کاش پریس کانفرنس خود سنی ہوتی۔ اللہ کا شکر ہے کہ کچھ احتیاط کی ورنہ مارا جاتا۔
https://twitter.com/x/status/1585403083156525056
ہارون رشید کا کہنا تھا کہ کس تیزی اور سلیقہ مندی سے عمران خاں نے فیصل واوڈا کے معاملے کو نمٹایا۔ پی ٹی آئی ایک حقیقی سیاسی جماعت میں ڈھلنے لگی ہے؟
https://twitter.com/x/status/1585405833042890753
انہوں نے مزید کہا کہ عوامی احتجاج نے مریم نواز کو سرنگوں کر دیا۔ بیچارہ فیصل واوڈا کیا بیچتا ہے۔۔
https://twitter.com/x/status/1585480766334574592
ہارون رشید نےمشورہ دیا کہ عمران خان کو شکریے کا ایک خط مریم نواز کو لکھنا چاہیے ۔کبھی کسی نے عمران خاں کی اتنی مدد نہیں کی' جتنی مریم صاحبہ نے ارشد شریف کے خلاف زیر آلود ٹویٹ سے۔
https://twitter.com/x/status/1585465834608156673
انہوں نے کہا کہ ارشد شریف ہدف تھا لیکن مریم نواز کا خنجر نون لیگ کی پیٹھ میں اترا۔
https://twitter.com/x/status/1585403594521858048
شاکر محمود اعوان نے تبصرہ کیا کہ فیصل واوڈا عمران خان کیخلاف چشم دید گواہ بن سکتا ہے اور اسکے بعد عمران خان کے ساتھ بھی ذولفقار بھٹو شہید والا معاملہ بنا کر ایک اور سیاہ تاریخ رقم کی جا سکتی ہے۔۔۔کم از کم موجودہ حالات، گٹھ جوڑ تو اسی طرف اشارہ کرتے دیکھائی دے رہے ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1585358229336641537
جس پر ہارون رشید نے کہا کہ بھائی کس دنیا رہتے ہیں آپ۔ ماضی بعید کے دھندلکوں میں؟ یہ 2022 ہے۔ مزید یہ کہ بھٹو نے احمد رضا قصوری کے والد کو واقعی قتل کرایا تھا۔ عمران خان پہ ایسا کوئی الزام نہیں ۔مقبولیت بھی اس کی بھٹو سے زیادہ ۔
https://twitter.com/x/status/1585483146493042688
 

Back
Top