
سینئرصحافی و تجزیہ کار نصرت جاوید نے موجودہ سیاسی صورتحال میں ایک بڑا دعویٰ کردیا ہےجس سے سیاسی میدان میں ایک طوفان برپاہوگیاہے۔
تفصیلات کے مطابق عمران خان کی حکومت کی جانب سے قومی اسمبلی تحلیل کیے جانے کے بعدملک میں قبل از وقت انتخابات کی فضاء پیدا ہوچکی ہے، عمران خان نے بھی قوم کو الیکشن کی تیاری کرنے کا پیغام دیدیا ہے۔
اسی حوالے سے سینئر تجزیہ کار اور صحافی نصرت جاوید نےسماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے بیان میں ایک بڑا دعویٰ کردیا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1510678433726185483
نصرت جاوید نے کہاکہ نئے عام انتخابات کے ذریعے عمران خان کو 2تہائی اکثریت سے منتخب کروانے کیلئے پوری گیم سیٹ کردی گئی ہے، شہباز شریف کو اس وقت سیاست سے کنارہ کشی اختیار کرنےکا اعلان کردینا چاہیے کیونکہ ان کی منصوبہ بندی ایک بار پھر بری طرح ناکام ہوگئی ہے۔
واضح رہے کہ آج قومی اسمبلی میں اپوزیشن کی حکومت مخالف عدم اعتماد کی تحریک کے مسترد ہونےکے بعد صدر مملکت نے وزیراعظم عمران خان کی سفارش پر قومی اسمبلی اور وفاقی کابینہ تحلیل کرنے کا اعلان کیاتھا۔
https://twitter.com/x/status/1510898325154934790
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/20220404_002243.png
Last edited by a moderator: