
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے خلاف مقدمہ دفعہ 504/506 کے تحت درج کر لیا گیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین پاکستان تحریک انصاف وسابق وزیراعظم عمران خان کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے گئے ہیں۔ عمران خان کے وارنٹ گرفتاری تھانہ مارگلہ میں 20 اگست کو درج مقدمے میں جاری کیے گئے ہیں۔ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے خلاف مقدمہ دفعہ 504/506 کے تحت درج کر لیا گیا ہے ، مقدمے میں دفعہ 188/189 بھی درج ہے جس پر پاکستان تحریک انصاف کے رہنمائوں نے شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1576216927638237190
سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے عمران خان پر مقدمہ درج کرنے کے خلاف ردعمل دیتے ہوئے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں لکھا کہ: عمران خان کا انتہائ کمزور دفعات اور کمزور مقدمے میں اس طرح وارنٹ جاری کرنا انتہائی فضول حرکت ہے، قابل ضمانت دفعات اور احمقانہ مقدمے کے ذریعے میڈیا پر تماشا لگایا گیا ہے جس کی کوئی ضرورت
نہیں تھی، اس کیس کی ہوا اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے سے پہلے ہی نکل چکی ہے! "عمران خان کی وارنٹ گرفتاری کمپنی کی مشہوری کیلئے ہے"۔
https://twitter.com/x/status/1576212991820763140
سابق وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے اپنے ٹویٹر پیغام میں لکھا کہ: عمران خان کو حراست میں لینے کی غلطی نا کرنا، پچھتائو گے!انہوں نے کہا کہ عمران خان کی گرفتاری ریڈلائن، پہلے بھی گرفتاری کی کوشش ہوئی اور عوام کے غصہ کو بھی دیکھ لیا تھا! عمران خان نے حکومت کو چاروں شانے چت کر دیا، ان کے اوسان خطا ہو چکے ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1576218901544718337
رہنما پی ٹی آئی وسابق وفاقی وزیر مراد سعید کا کہنا تھا کہ عمران خان حقیقی آزادی کی بات کررہے ہیں، عمران خان ہماری ریڈلائن ہے، ابھی صبر کر رہے ہیں، ریڈلائن کراس ہوئی تو دمادم مست قلندر ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ ریڈلائن کراس نہ کریں جبکہ رہنما پی ٹی آئی علی امین خان گنڈاپور نے کہا کہ یہ سیاسی جنگ ہے، پولیس سے کہتا ہوں اس کا حصہ نہ بنے!
https://twitter.com/x/status/1576213118132228096
پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر عون عباس بپی نے اپنے ٹویٹر پیغام میں لکھا کہ: فاشسٹ حکومت نے ایک بار پھر وفاق کی علامت عمران خان کے وارنٹ گرفتاری جاری کر کے بدترین ظلم کیا ہے! کوئی غلطی نہ کریں، عمران خان کی گرفتاری اس امپورٹڈ حکومت کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگی۔