
سپریم کورٹ میں جمع کروائی گئی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ عمران خان کو دیسی گھی میں دیسی مرغ کڑاہی اور دیسی مٹن کڑاہی دی جاتی ہے لیکن عمران خان کے وکیل نے حقیقت اس کے برعکس بتائی ہے۔
عمران خان کے وکیل کے مطابق عمران خان نے کہا کہ میں نے 7 دن دال روٹی کھائی مگر چھوڑو اس بات کو اور اسکے بعد مرغی کا پتلا سا شوربا کبھی کبھی مل جاتا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1696793774117032131
انہوں نے مزید کہا کہ وہی جیل کا کمرہ ہے، سہولیات وہی کی وہی ہیں، صرف باتھ روم کی دیوار کو 2 فٹ اوپر کردیا گیا ہے۔
جب یہ خبر چلی تو اس وقت لوگوں کی اکثریت نے اس بات کایقین نہیں کیا اور انہوں نے اس خبر کو ہی جھوٹا قراردیا۔
اگر عدالت میں جمع کرائی گئی رپورٹ کو دیکھا جائے تو اسکے مطابق عمران خان کو ناشتے میں ہفتے کے ساتوں دن بریڈ، آملیٹ، دہی اور چائے دی جاتی ہے۔ دوپہر کو کھانا موسمی سبزی یا دال، روٹی ،سلاد اور دہی پرمشتمل ہوتا ہے۔
رات کے کھانے میں وہ دال چاول، دہی اور سلاد دیا جاتا ہے جبکہ موسمی پھل بھی انکے کھانے یں شامل ہیں۔
صحافی شاکر محموداعوان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ میں جمع کروائی گئی رپورٹ میں دیسی گھی، دیسی مرغ، اور دنیا کی ہر نعمت عمران خان کو دینے کا کہا گیا لیکن حقیقت اس کے برعکس ہے،، دال پانی والی،،، مرغی میں شوربا اتنا پتلا کہ یہ تعین کرنا مشکل ہوجائے کہ مرغی پانی میں ڈبکیاں لگا رہی ہے یا روٹی کا نوالہ،،، زبانی جمع خرچ میں حکومت عمران خان کو تمام سہولیات بلکے وی وی آئی پی پروٹوکول کے ساتھ رکھا ہوا ہے
https://twitter.com/x/status/1696811138824974378
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/ik-desi111m221.jpg