
بھارتی اپوزیشن کی بڑی جماعت کانگریس کے رہنما اور سابق کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو کی جانب سے پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کو بڑا بھائی کہنے پر سابق بھارتی کرکٹر اور بی جے پی کے وزیر گوتم گمبھیر بھی ان کے خلاف آگ اگلنے سے باز نہ آئے۔
ٹوئٹر پر جاری بیان میں گوتم گمبھیر نے نوجوت سنگھ سدھو کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ "اپنے بیٹے یا بیٹی کو بارڈر پر بھیجیں اور پھر اُس ریاست کے سربراہ یعنی عمران خان کو اپنا بڑا بھائی کہیں"۔ بی جے پی کے وزیر نے سدھو کے بیان کو بھارتی عوام کیلئے "ناگوار" قرار دیا۔
https://twitter.com/x/status/1462036362660515846
یاد رہے کہ گزشتہ روز نوجوت سنگھ سدھو کرتار پور راہداری سے پاکستان میں گرودوارا دربار صاحب پہنچے جہاں سرحد پر ان کا استقبال کیا گیا۔ پاکستانی حکام کی جانب سے انہیں گرم جوشی کے ساتھ خوش آمدید کہا گیا اور انہیں پھولوں کے ہار پہنائے گئے۔
اس موقع پر سدھو نے پاکستانی حکام کی جانب سے وزیراعظم کے توسط سے اس شاندار استقبال پر ردعمل دیتے ہوئے عمران خان کو بڑا بھائی کہا جس کے باعث انہیں بھارت میں شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، بھارتی سوشل میڈیا صارفین بھی ان پر تنقید کر رہے ہیں جبکہ انتہا پسند بی جے پی کو بھی موقع مل گیا ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/gambir-sidhue111.jpg