عمران خان کا مینار پاکستان پر پاور شو، صحافیوں،سوشل میڈیا صارفین کا ردعمل

zalaaaa.jpg


گزشتہ روز تحریک انصاف کا مینارپاکستان پر جلسہ ہوا جس میں عوام کی بڑی تعداد شریک ہوئی، اس جلسے کو ناکام بنانے کیلئے ن لیگ اور نگران حکومت نے تحریک انصاف کے رہنماؤں کی گرفتاریاں کیں، کنٹینرز لگاکر رکاوٹیں کھڑی کیں لیکن اسکے باجود جلسہ کامیاب رہا۔

جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ نے طے کیا ہوا ہے کہ عمران خان کو آنے نہیں دینا اس لیے انتخابات کے انعقاد میں رکاوٹیں کھڑی کی جارہی ہیں۔جلسہ روکنے کیلیے ہمارے 2 ہزار کارکنوں کو گرفتار کیا گیا اور راستوں پر کنٹینر لگائے گئے مگر عوام کے جنون نے ہر چیز کو شکست دے دی۔

مینارپاکستان جلسے پر سوشل میڈیا صارفین نے بھی اپنے ردعمل کا اظہار کیا جن کا کہنا تھا کہ کنٹینرزلگاکر اور گرفتاریاں کرکے کیا ملا؟ جلسہ توپھر بھی کامیاب ہوگیا۔سوشل میڈیا صارفین نے جلسے سے پہلے گرفتاریوں اور کنٹینرز لگانے کو حکومت کی بوکھلاہٹ قراردیا۔

ارشاد بھٹی نے لکھا لاہور میں ہوں،مینار پاکستان پر تو جو ہوا،سو ہوا مگر مینارِ پاکستان کی طرف جانے والے رستوں پر جگہ جگہ کینٹینرز،جگہ جگہ رکاوٹیں،جگہ جگہ پولیس ناکے اور اوپر سےچھاپے اور گرفتاریاں،سوچ رہا ہوں ایک جلسہ،اتنی گھبراہٹ،اتنی بوکھلاہٹ،پی ڈی ایم والو یاد رہےجو آج کرو گےوہی کل بھگتنا پڑےگا
https://twitter.com/x/status/1639670285325459459
کامران شاہد نے لکھا حکومت کی تمام تر کوششوں اور رکاوٹوں کے باوجود پی ٹی آئی نے مینار پاکستان پر بڑے ہجوم کو سنبھالا ہے۔ لاہور پی ایم ایل این کے ہاتھ سے نکلتا دکھائی دے رہا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1639710468355899392
مبشر زیدی نے شاندار شو قرار دیا۔
https://twitter.com/x/status/1639712009624207360
اقرار الحسن نے لکھا لاہور کے جلسے نے ثابت کر دیا ہے کہ عمران خان کی سیاست دفن ہو چکی ہے،لہذا فوراً الیکشن کروا دو، سنہری موقع ہے۔
https://twitter.com/x/status/1639715815741087746
عمر جٹ نے لکھا جو ہزاروں گھروں میں گھس کر جلسہ ناکام بنانے کے لیے گرفتار کیے تھے وہ تو پی ٹی آئی سے وابسطہ تھے مگر رکاوٹوں کے باوجود یہ جو جوک در جوک آرہے ہیں پاکستان کے محافظ ہیں روک سکو تو روک لو،
https://twitter.com/x/status/1639696813178384387 اکبر نے لکھا ہر پوائنٹ ہر سڑک پر چوک ہر گلی بلاک کی ہوئی، لیکن سلام ہے لاہوریوں کو جو پیدل میلوں چل کر جلسہ گاہ پہنچ رہے،اگر سب کچھ بند کرکے ہر رستہ روک کر بھی عوام نہیں مان رہی تو ہار مان لو بے شرموں۔

https://twitter.com/x/status/1639698471463649280 احمد جاوید نے لکھا رات دو بجے پاکستان اور دنیا کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ جو کہ گینس بک آف ورلڈ ریکارڈ ہو گا،اس کے باوجود کہ لاہور کی تاریخ کی سب سے بڑی کنٹینر رکاوٹ، پی ٹی آئی ورکروں کے اغوا،میڈیا بلیک آؤٹ،انٹرنیٹ بند،عدالتوں میں پیشیاں،جلسہ گاہ بارش کےپانی سےبھرا ہوا،عوام کی عمران خان سےمحبت کونا روک سکا
https://twitter.com/x/status/1639761190501883911
فیاض شاہ نے لکھا یہ مقبوضہ کشمیر نہیں لاہور ہے،ایک عمران خان کا جلسہ روکنے کے لیے اس قدر رکاوٹیں کھڑی کی گئی ہیں لیکن عوام تمام رکاوٹوں کو عبور کر کے جلسہ گاہ پہنچ چکی ہے۔ جتنے لوگ جلسہ گاہ میں ہیں اتنے ہی جلسہ گاہ سے باہر ہیں یا سڑکوں پر پھنسے ہیں،مان لو عوامی طاقت کے سامنے تم ہار چکے ہو۔
https://twitter.com/x/status/1639700716284436483

انور لودھی نے لکھا مینار پاکستان کا یہ جلسہ اس لیے اسپیشل ہے کہ جلسہ اس وقت ہو رہا ہے جب ظلم و ستم کے پہاڑ توڑے جا رہے ہیں، خوف و ہراس کی ایک فضا بنائی گئی ہے لیکن لوگ پھر بھی لوگ رکاوٹیں عبور کر کے جلسے میں پہنچے ہیں۔

https://twitter.com/x/status/1639704638680080390
 

Dr Adam

Prime Minister (20k+ posts)
ڈاکٹر صاحب پٹواریںوں کی پھٹ کہ منہ میں آگئ ہے ۔ چوہوں کی طرح بلوں میں گھس گئے ہیں ۔​

🤣 🤣 🤣

چلو رمضان میں موچیوں کی خوب دیہاڑیاں لگیں گی . اوور ٹائم سلائیاں ای سلائیاں