
برطانیہ نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان پر کیسز کو پاکستانی عدالتوں کا معاملہ قرار دے دیا، وزیر وکی فورڈ نے برطانوی پارلیمنٹ میں واضح طور پر کہا کہ عمران خان کے مستقبل کا معاملہ پاکستان کی عدالتوں نے طے کرنا ہے۔
دی نیوز کے مطابق پارلیمنٹ میں فارن آفس کی وزیر وکی فورڈ نے رکن سیم ٹیری کے سوال پر جواب دیا اور کہا کہ عمران خان سے متعلق منصفانہ عمل کے لیے تمام سفارتی ذرائع استعمال کرنے چاہئیں،سابق وزیراعظم عمران خان کا معاملہ قریب سے دیکھ کررہے ہیں، چیئرمین پی ٹی آئی کو چارج کرنے کا معاملہ پاکستان کی عدالتی کمیونٹی کا ہوگا۔
سیم ٹیری نے مزید کہا کہ پاکستان سے مضبوط تعلقات کے سبب مشکل گھڑی میں 1 اعشاریہ 5 ملین پاؤنڈ کی امداد بڑھائیں،پاکستان میں سیلاب خوفناک سانحہ ہے، جس کے نتائج عوام بھگت رہے ہیں۔
عمران خان اور پی ٹی آئی کے دیگر رہنماؤں کےخلاف دفعہ ایک سو چوالیس کی خلاف ورزی کے کیس کی سماعت ہوئی ،تمام ملزمان کی آج حاضری سے استثنا کی درخواست دائر کردی گئی، اسلام آباد کی مقامی عدالت نے ملزمان کی ضمانت میں ستائیس ستمبر تک توسیع کردی۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کو دہشتگردی کے مقدمے میں شامل تفتیش ہونے کا حکم دے رکھا ہے،ایڈیشنل سیشن جج زیبا چوہدری کو دھمکی دینے کے کیس میں سابق وزیراعظم عمران خان کی اخراج مقدمہ کی درخواست پر سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ میں ہوئی تھی۔
چیف جسٹس اطہر من اللّٰہ اور جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے کیس کی سماعت کی جس میں چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ جے آئی ٹی کی کیا ضرورت ہے؟ ایک تقریر کے علاوہ کوئی ثبوت ہے؟
ایڈووکیٹ جنرل جہانگیر جدون نے کہا کہ اس کیس کی کڑیاں شہباز گِل کیس سے جا کر ملتی ہیں،پی ٹی آئی چیئرمین کے وکیل نے بتایا کہ پولیس نے عمران خان کے خلاف دہشتگردی مقدمے میں نئی دفعات شامل کرلیں۔
ہائیکورٹ نے کہا تھا کہ عمران خان کا بیان لیں، مقدمہ بنتا ہے یا نہیں تفتیشی افسر فیصلہ کرے،عدالت نے عمران خان کی مقدمہ اخراج کی درخواست پر سماعت 15 ستمبر تک ملتوی کردی تھی۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/3khanvickyford.jpg