
وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک نے اپنےتازہ ترین بیان میں کہا ہے کہ میرے ہوتے ہوئے کوئی مائی کا لعل حکومت نہیں گراسکتا، عدم اعتماد میں اپوزیشن کے کئی اراکین غائب ہوں گے۔
تفصیلات کے مطابق انہوں نے یہ گفتگو نوشہرہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کی، انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کے 7 اراکین نے ہم سے ہاتھ ملالیے ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1500180799009685504
انہوں نے کہا کہ میرے ہوتے ہوئے کوئی مائی کا لعل حکومت نہیں گراسکتا، میں حکومتیں توڑنے اور جوڑنے کا ماہر ہوں، میں اپنی روایتی داؤ پیچ کھیل کر اپوزیشن کا شیرازہ بکھیرکر رکھ سکتا ہوں۔
رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ عمران خان کے خوف سے اپوزیشن اکھٹی ہوگئی ہے، ان کے پاس حکومت مخالف کوئی ایجنڈا بھی نہیں ہے، نواز شریف،آصف علی زرداری یا مولانا عمران خان کی حکومت نہیں گراسکتے یہ کام صرف اللہ ہی کرسکتا ہے۔
انہوں نے مولانا فضل الرحمان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اسلام کے نام پر ووٹ لینے والے مولانا اسلام آباد کے مزے لوٹتے ہیں، ایسے سیاسی مولوی کب تک منبر و محراب کو اپنے سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کرتے رہیں گے؟
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/14khattakdawa.jpg