
عمران اور انکے حامی اگر کوئی شکوہ کرتے ہیں تو آپ کی حکومت وزن کے حساب سے غداری اور دہشتگردی کے مقدمات درج کرتی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے لاہور میں ہونے والی 2 روزہ عاصمہ جہانگیر کانفرنس میں پشتون تحفظ موومنٹکے سربراہ منظور پشتین کی تقریر کے دوران پاک فوج کے خلاف نعرے لگانے والے افراد کے حوالے سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں لکھا کہ:عاصمہ جہانگیر کانفرنس میں شرکاء کے ایک مختصر گروہ کی طرف سے ریاستی اداروں کے خلاف نعرے بازی پر دکھ اور افسوس ہوا ہے!
https://twitter.com/x/status/1584608986468388887
جذباتی نعرہ بازی کرنے والے حکومتی اقدامات اور اداروں کی کوششوں اور قربانیوں کو بھی بھول گئے! ہم سب ایک مضبوط پاکستان کے خواہاں ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1584886633215631360
سابق وفاقی وزیر کے ٹویٹر پیغام پر ردعمل دیتے ہوئے سینئر صحافی وتجزیہ نگار امیر عباس نے ان پر شدید تنقید کرتے ہوئے اپنے پیغام میں لکھا کہ: واہ تارڑ صاحب! ان کی ہرزہ سرائی پر آپ کو صرف دکھ اور افسوس ہوا ہے جبکہ عمران خان اور ان کے حامی اگر کوئی شکوہ کر رہے ہیں تو آپ کی حکومت وزن کے حساب سے غداری اور دہشتگردی کے مقدمات کر رہی ہے، آرٹیکل 6 لگانے کی تیاری کی جا رہی ہے، انہیں غدار وطن کہاں گیا! کیا حکمران کا ترازو ایسا ہونا چاہیے؟
https://twitter.com/x/status/1584695496282877952
یاد رہے کہ عاصمہ جہانگیر کانفرنس میں منظور پشتین کی تقریر کے دوران ان کے ساتھی ہال میں پاک فوج کے خلاف نعرے بازی کرتے رہے جس پر بغاوت، دہشت گردی اور اداروں کے خلاف اکسانے کی دفعات کے تحت ایک شہری نعیم مرزا کی مدعیت میں ان پر مقدمہ درج کر لیا گیا تھا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/14ameerabbasazamnazir.jpg