عمران خان کا ارشد شریف کو ملک چھوڑنےکا کہنا قابل تفتیش بات ہے،احمد خان

13malikamhmkhatafttesh.jpg

وزیراعظم کے معاون خصوصی ملک احمد خان نے کہا ہے کہ عمران خان کی جانب سے ارشد شریف کو ملک سے باہر بھیجنے کا کہنے کے بیان کی تفتیش ہونی چاہیے۔

تفصیلات کے مطابق ملک احمد خان نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب ارشد شریف کی وفات پر دکھی ہیں، اس معاملے پر کینیا پولیس کا موقف سامنےآ گیا ہے، اس وقت ارشد شریف کے ملک چھوڑنے سے متعلق سوالات اٹھائے جارہے ہیں، عمران خان مان چکے ہیں کہ انہوں نے ارشدشریف کو ملک سے باہر جانے کیلئے کہا، عمران خان کا یہ کہنا بھی قابل تفتیش بات ہے۔


وزیراعظم کے معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ ہماری حکومت اس سانحےکے حوالے سے حقائق سامنے لانا چاہتی ہے، تاہم اداروں پر بے بنیاد الزاما ت لگانا درست عمل نہیں ہے ، ارشد شریف کی وفات کے حوالے سےقیاس آرائیوں سےگریز کرنا چاہیے، اور نا ہی اس معاملے کو سیاست کیلئے استعمال کرنا چاہیے۔کوئی اپنے مذموم مقاصد کیلئے ملک کو یرغمال نہیں بناسکتا ، دکھ کی اس گھڑی میں ارشد شریف کے اہلخانہ کے ساتھ کھڑےہیں۔
 

satifhasan

Minister (2k+ posts)
lagta ha yeh log Arshard Shrif ki Biwi or Maa sa ziada , arshad sharief sa qareeb thay
O bhai agar Maa or Biwi na Such batadia Jo k sirf wohi Jantin hongi
tu kidhar moo chupao gay??
 

Back
Top