
پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ عمران خان ہر صورت پلس ہی ہوگا ، مائنس نہیں ہوسکتا۔
خبررساں ادارے کے پروگرام آف دی ریکارڈ میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ ہم کسی بھی صورت میں مائنس عمران خان فارمولے کو تسلیم نہیں کریں گے، اس فارمولے کا مطلب پاکستانی عوام کی شکست ہے، سپریم کورٹ کا کام آئین کے مطابق فیصلہ کرنا ہے، فیصلوں پر عمل درآمد عوام خود کروائیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت کسی بھی صورت ملک میں انتخابات نہیں کروائیں گے، یہ انتخابات ہونے بھی نہیں دیں گے، یہ کیسےاکتوبر میں الیکشن کروادیں گے، اکتوبر میں انتخابات کیلئے اگست میں حکومت ہونی چاہیے، کیا یہ لوگ اگست میں حکومت چھوڑنے کیلئے تیار ہیں؟
فواد چوہدری نے کہا کہ پنجاب کابینہ میں اس وقت وہ لوگ بیٹھے ہیں جنہیں ان کے محلوں میں کوئی نہیں جانتا، ان سے بڑے فیصلے کروائے جارہے ہیں، کوئی بھی نگراں حکومت آئینی مدت پوری ہونے کے بعد اقتدار میں نہیں رہ سکتی، آئی ایم ایف معاہدہ ہو یا نا ہو حالات مشکل ہیں، انہوں نے غلط پالیسیوں سے ملک کا بھٹہ تو پہلے ہی بٹھادیا ہے۔
رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ ن لیگ کی اسٹریٹجی میں کوئی فرق نہیں آیا سوائے اس کے کہ ن لیگ کی اسٹریٹجی اب نواز شریف کے بجائے مریم نواز چلارہی ہیں، موجودہ حکومت کے پاس ظلم و جبر کے علاوہ کوئی اسٹریٹجی نہیں ہے۔
https://twitter.com/x/status/1640561671033745408
https://twitter.com/x/status/1640541433642864640
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/fawad-ch-imran-khan-pak.jpg
Last edited by a moderator: