عمران خان پر قاتلانہ حملے کے ملزم کا وکیل میاں داؤد ن لیگ کا کٹرسپورٹر نکلا

dawoodh11.jpg

سابق وزیراعظم عمران خان پر قاتلانہ حملے کے ملزم کا وکیل میاں داؤد ن لیگ کا کٹرسپورٹر نکلا۔ کہتے ہیں کہ میری نظر میں ہر وہ شخص قابل ترس اور رحم ہے جو نواز شریف کی تقریر کے بعد بندوں کی گنتی، لائٹیں، رکاوٹیں ڈسکس کر رہا ہے۔

سابق وزیراعظم و چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان پر وزیرآباد حملے میں ملوث ملزم نوید کے وکیل میاں داؤد جنہوں نے آج کیس کے حوالے سے لاہور میں پریس کانفرنس کی مسلم لیگ ن کے سپورٹر نکلے، ان کے ٹویٹر پیغامات نےسب کچھ بیان کر دیا۔


https://twitter.com/x/status/1611156494837518336
میاں داؤد کا دعویٰ ہے کہ انکا کسی سیاسی جماعت سے کوئی تعلق نہیں لیکن انکے ٹویٹس کچھ اور کہانی بتارہے ہیں،

میاں دائود نے 11 اکتوبر 2019ء کو اپنے ایک ٹویٹر پیغام میں لکھا کہ: روح اور نظریات کو نواز شریف کا یہ بیان سن کر دائمی سکون ملا ہے! چاہے گوانتا نامو بے یا کالا پانی بھیج دیں، اگر یہ سمجھتے ہیں کہ میں جھک جاؤں گا تو ایسا کبھی نہیں ہوگا! نواز شریف کا احتساب عدالت میں بیان!
https://twitter.com/x/status/1182567744438489088
تین اکتوبر 2019ء کو اپنے ٹویٹر پیغام میں لکھا کہ: تارڑ صاحب اختلاف پیدا کرنے کی ضرورت ہی کوئی نہیں! ہر پاکستانی اب سمجھ چکا ہے کہ نواز شریف کا اصل دشمن شہباز شریف ہے! اس نے ہمیشہ ہی بھائی کی پیٹ میں چھرا گھونپا ہے، یہ کل بھی سٹیبلشمنٹ کا ٹائوٹ ہی تھا! گل بخاری صاحبہ نہیں بلکہ ہم بھی اس دن ریلی کے ساتھ ہی تھے!
https://twitter.com/x/status/1179720477641719808
اسی طرح 8 ستمبر 2019ء کو اپنے ٹویٹر پیغام میں لکھا کہ: تابعدار نوکر عمران خان اور اس کو لانے والوں کی اس سے بھی بری حالت ہو جائیگی لیکن انشاءاللہ نواز شریف اس مرتبہ 70 سال سے قوم کے ذہنی شعور اور وسائل پر قابض مافیا کو این آر او نہیں دیگا! یہ بھکاریوں کی طرح آوازیں ہی لگاتے پھریں گے !
https://twitter.com/x/status/1170726465878614016
سترہ اکتوبر 2020ء کو اپنے پیغام میں لکھا کہ: میری نظر میں ہر وہ شخص قابل ترس اور رحم ہے جو نواز شریف کی تقریر کے بعد بندوں کی گنتی، لائٹیں، رکاوٹیں ڈسکس کر رہا ہے!انی دیو! او پاڑ کے لنگ گیا جے!
https://twitter.com/x/status/1317203816723382272
دو ستمبر 2019ء کو ٹویٹر کرتے ہوئے لکھا کہ: پاکستان اور اس کے مظلوم عوام کی قسمت کا فیصلہ نواز شریف کے ہاتھ میں! اگر نواز شریف نے جرنیلوں اور ججوں کو این آراو دے کر معاف کر دیا تو تاقیامت یہ جج اور جرنیل جونکوں سے بھی زیادہ مضبوط طریقے سے قوم کا خون پیتے رہیں گے، دیکھتے ہیں قوم کو ہیرو ملتا ہے یا زیرو!
https://twitter.com/x/status/1168562100018528261
بیس نومبر 2019ء کو لکھا کہ: نواز شریف کا قوم پر سب سے بڑا احسان یہ ہے کہ اس نے کسی ایک شہر یا صوبے، کسی ایک قوم یا کمیونٹی نہیں بلکہ پورے پاکستان کے ہر امیر غریب، پڑھے لکھے اور ان پڑھ، بچے بوڑھے، مرد و خواتین کو اس طبقے کیخلاف بولنے کا راستہ دکھایا دیا جسے گونگے بہرے پسند تھے!
https://twitter.com/x/status/1197167662721355776
چوبیس اکتوبر 2019ء کو میاں دائود نے لکھا : مئورخ لکھے گا کہ سندھیوں کو کچھ بھی نہیں ملا مگر انہوں نے بھٹوز کے ساتھ وفا کی! نواز شریف نے پنجاب کو سب کچھ دیا مگر پنجابیوں کی غیرت نہیں جاگی!
https://twitter.com/x/status/1187292376500494337
دو نومبر 2019ء کو میاں دائود نے لکھا کہ: بریکنگ نیوز: نواز شریف نے ایک مرتبہ پھر بیرون ملک جانے سے انکار کر دیا ہے، کل رات دوبارہ ہسپتال میں منت گروپ ڈاکٹروں کا یونیفارم پہن کر پہنچے اور کہا کہ دونوں ہی استعفیٰ پر تیار ہیں! آپ آزادی مارچ رکوائیں اور خود بیرون ملک چلے جائیں!
https://twitter.com/x/status/1190586201885020160
سترہ اکتوبر 2020ء کو اپنے پیغام میں لکھا کہ: پتہ نہیں کیا ہو رہا میرے ساتھ! سونے کیلئے آنکھیں بند کرتا ہوں تو قائد اعظم خوبصورت لباس میں نواز شریف کا بازو تھامے نظر آ رہے ہیں!
https://twitter.com/x/status/1317201657520902145
چھ مئی 2021ء کو میاں دائود نے لکھا کہ: ہر ضمنی الیکشن میں نواز شریف کی سیاست ختم ہوتی ہے اور وہ جیت جاتا ہے! اور ان کی سیاست زندہ ہوتی ہے جو سیاست میں حصہ نہیں لیتے، اب دیکھیں نا کہ 11 میں سے 10 ضمنی الیکشن میں نواز شریف نے کامیابی حاصل کر کے اپنے سیاست دفن کر دی، آئندہ بھی ایسا ہی ہوگا!مثبت رپورٹنگ!
https://twitter.com/x/status/1390227046786293763
بیس مئی 2021ء کو سینئر صحافی شاہین صہبائی کے ٹویٹر پیغام کے ردعمل میں میاں دائود نے لکھا کہ: صہبائی کی ٹویٹ کا جواب: سر! آپ آمریت کی گندگی کھانا تھوڑا کم کریں تو آپ کو نظر آئے گا کہ ججوں کی نوازشات نواز شریف پر بہت ہی کم مگرغدار جرنیل مشرف پر اس کی سزائے موت کا کیس فکس نہ کر کے، DHA کیسز میں دھڑا دھڑ سٹے دینے، علی وزیر کی ضمانت کا فیصلہ نہ کرنے کی صورت میں زیادہ ہیں!
https://twitter.com/x/status/1395247122560299013
 
Last edited by a moderator:

Back
Top