
سینئر تجزیہ کار ارشد شریف نے کہا ہے کہ 75 سال میں پہلی بار وہ لیڈر پاکستان کو نصیب ہوا تھا جو ذہنی غلامی کی زنجیروں کو توڑنے کا ارادہ رکھتا تھا۔
اے آروائی نیوز کے خصوصی پروگرام میں گزشتہ جمعہ کے روز سابق وزیراعظم عمران خان کا انٹرویو کے آغاز میں گفتگو کرتے ہوئے ارشد شریف کا کہنا تھا کہ قائد اعظم محمد علی جناح نے برطانوی سامراج کی غلامی کی زنجیریں توڑیں اور مسلمانوں کیلئے ایک الگ ملک بنایا، لیکن پچھلے 75 سال کی ملکی تاریخ پر اگر نظر ڈالی جائے تو اس عرصے میں ہمارے کچھ لیڈران اس ذہنی غلامی کی زنجیریں توڑنے میں کامیاب نہیں ہوئے۔
https://twitter.com/x/status/1513137169019420674
انہوں نے مزید کہا کہ آج 75 سال بعد ایک لیڈر آیا جس نےان زنجیروں کو توڑنے کی کوشش کی لیکن وہ سازشوں میں گھر گیا، پوری قوم اس پریشانی میں مبتلا ہے کہ عمران خان کا مستقبل کیا ہوگا جو اس ملک کیلئے ایک آزاد اور خودمختار خارجہ پالیسی مرتب کرنے کی کوشش کی۔
اس انٹرویو میں عمران خان نے کہا کہ تاریخ کے میر جعفر اور میر صادق نے اپنے مفادات کیلئے اپنی قوم کو غلام بنایا، اب ضرورت نہیں ہے کسی ملک کو جنگ کے ذریعے جیتنے کی، آپ اس ملک میں ایسا حکمران لے آئیں جسے کنٹرول کیا جاسکتا ہو تواس ملک کو غلام بنایا جاسکتا ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/7khanzehnigjulami.jpg