
معروف صحافی اور تجزیہ کار عارف حمید بھٹی نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف کو بڑی شکست سے دوچار ہونے کے باوجود وزیراعظم عمران خان نے سبق نہیں سیکھا، اب وہ عثمان بزدار سے مشاورت کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق نجی نیوز چینل کے پروگرام 'خبر ہے' میں بات کرتے ہوئے سینئر تجزیہ کار عارف حمید بھٹی کا کہنا تھا کہ پرسوں رات میں اپنے کچھ پی ٹی آئی سے منسلک دوستوں کے ساتھ بیٹھا تھا تو میرا خیال تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے کے پی میں بدترین شکست ک سے کچھ سیکھیں گے لیکن انہوں نے کچھ نہیں سیکھا۔
https://twitter.com/x/status/1473312812827033601
سینئر صحافی نےوزیراعظم عمران خان کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اب ملک کا وزیراعظم یہ فیصلے کرے گا کہ کونسلر کس کو رکھنا ہے، پی ٹی آئی حکومت اسی لئے تو ڈوب رہی ہے کیونکہ وزیراعظم صاحب سارا کمانڈ اپنے ہاتھ میں لینا چاہ رہے، بجائے اس کے کہ آپ اپنی غلطی سے اصلاح کریں اور سمجھ جائیں کہ مہنگائی کی وجہ سے آپ کی شکست ہوئی ہے، جہاں اور بہت سی وجوہات ہیں وہاں مہنگائی بھی ایک بڑی وجہ ہے۔
عارف حمید بھٹی نے مزید کہا کہ وزیراعظم صاحب کو کیا پتا کہ یونین ناظم کون ہے، کونسلر کون ہے، اب وہ یہ کہہ رہے ہیں کہ جمعرات کو آؤں گا اور وزیراعلی پنجاب سے مشاورت کروں گا کہ کونسے ناظم لانے ہیں۔
دوسری جانب اسی موضوع پر گفتگو کرتے ہوئے تجزیہ کار طاہر ملک کا کہنا تھا کہ میرا خیال ہے کہ عمران خان صاحب کا اسٹیبلشمنٹ سے ہڈن یعنی پوشیدہ معاہدہ یہ ہوا تھا کہ اکنامی آپ ہی دیکھیں گے اور میں بس احتاسب کا کام کروں گا جو وہ کر رہے ہیں،انہوں نے اقتدار میں آتے ہی کہا تھا کہ میں ایک کمیشن بناؤں گا جو بتائے گی کہ نواز شریف اور آصف زرداری نے ملک کا کتنا پیسہ کھایا، آج تین سال ہو گئے ہیں بالکل خاموشی ہے، دیکھ لیں کہ اب تک جتنے بھی بحران آئے عمران خان صاحب کو خود آ کر فیصلے لینے پڑے جیسے رنگ روڈ والا مسئلہ، چینی کا بحران، پیٹرول کا بحران۔
https://twitter.com/x/status/1473313171242995717
انہوں نے مزید کہا کہ اب تک آپ تین وزیرخزانہ بدل چکے ہیں، آپ کو بس یہی آتا ہے جو آپ کر رہے ہیں۔
واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے خیبرپختونخوا کے بلدیاتی انتخابات میں شکست کی وجہ غلط امیدواروں کا انتخاب قرار دیا تھا ۔ ٹوئٹر پر جاری بیان میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ تحریک انصاف نے پختونخوا بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں غلطیاں کیں اور خمیازہ بھگتا۔
انہوں نے کہا کہ غلط امیدواروں کا انتخاب ایک کلیدی سبب تھا، اب سے میں پختونخوا کے دوسرے مرحلے سمیت ملک بھر میں بلدیاتی انتخابات کےحوالے سے تحریکی حکمت عملی کی بذات خود نگرانی کروں گا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/13bhhtsjkhanseekha.jpg