
سابق قومی اسپنر ثقلین مشتاق کا ایک کلپ آن لائن پلیٹ فارم کرک ٹریکر نے شیئر کیا کہ کس طرح سابق قومی کپتان انضمام الحق کی عمران خان نے بطور کپتان قومی ٹیم میں سلیکشن کی اور ٹیسٹ میچ میں ڈیبیو کا موقع دیا۔
ثقلین مشتاق نے کہا ہے کہ انہیں کرکٹ کے چند کرتا دھرتا اور باوثوق ذرائع سے پتہ چلا ہے کہ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کیمپ جاری تھا جب عمران خان نے انضمام الحق سے متعلق کہا کہ یہ لڑکا اچھا کھیلتا ہے۔
سابق اسپنر نے بتایا کہ انضمام الحق کی خاص بات یہ تھی کہ وہ بغیر ہیلمٹ کے شاندار طریقے سے کھیلتے تھے اور یہی ان کی ٹیم میں سلیکشن کی وجہ بھی بنی۔
انہوں نے بتایا کہ جب عمران خان نے انضمام الحق کو دیکھا تو کہا کہ یہ زبردست کھیلتا ہے کیوں نہ اس کا ٹیسٹ لیا جائے؟ اس کے بعد عمران خان نے وسیم اکرم اور وقاریونس کو نئی گیندوں کے ساتھ فل پیس باؤنسر مارنے کو کہا۔
انضمام الحق نے بڑے جارحانہ انداز سے ان دونوں کی بولنگ کا سامنا کیا، جب اتنی اچھی گیندوں کا انضمام نے اتنے اچھے طریقے سے سامنا کیا اور اپنی بیٹنگ کے جوہر دکھائے تو 5 منٹ میں ہی عمران خان نے ان کی سلیکشن کر لی۔
ثقلین مشتاق کے مطابق سابق کپتان انضمام الحق نے اس وقت فرنٹ فٹ پر پُل اور ہُک شاٹس کھیلیں جنہیں دیکھ کر عمران خان متاثر ہوئے اور کہا کہ وہ اس ٹیسٹ میں پاس ہو گئے ہیں اور اس کے بعد ویسٹ انڈیز کے خلاف ان کا ڈیبیو ہوا تھا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/5khaninziselectionmushi.jpg
Last edited by a moderator: