
حیران ہوں تیزی سے نہ صرف بنانا ری پبلک بلکہ ایک فاشسٹ ریاست کی جانب بڑھتے جا رہے ہیں۔ عمران خان نےسینیٹراعظم سواتی کی دوبارہ گرفتاری کو ریاستی فاشزم قراردیدیا
اعظم سواتی کی دوبارہ گرفتاری پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کا سخت ردعمل سامنے آگیا ہے اور اعظم سواتی کی دوبارہ گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس ریاستی فاشزم کے خلاف سب کو آواز اٹھانا ہوگی۔
سابق وزیراعظم عمران خان کا کا کہنا تھا کہ ناانصافی پر اعظم سواتی نے ٹوئٹ کیا اور دوبارہ گرفتار ہو گئے۔ حیران ہوں تیزی سے نہ صرف بنانا ری پبلک بلکہ ایک فاشسٹ ریاست کی جانب بڑھتے جا رہے ہیں۔ اس ریاستی فاشزم کے خلاف سب کو آواز اٹھانی ہوگی۔
پی ٹی آئی چیئرمین نے مزید کہا کہ کوئی کیسے نہیں سمجھ سکتا کہ سینیٹر سواتی پر کیا گزری؟ حراست میں تشدد، بلیک میلنگ کی ویڈیو انکی اہلیہ کو بھیجنے کی تکلیف کو کیسے سمجھا جا سکتا ہے؟
انہوں نے کہا کہ نا انصافی پر ان کے جائز غصے، مایوسی اور سپریم کورٹ میں اپیل کے باوجود دروازے ان کے لیے بند رہے۔
https://twitter.com/x/status/1596726225799553024
واضح رہے کہ فوج کے افسران کے خلاف ٹویٹ پر ایف آئی اے نے اعظم سواتی اورانکے بیٹے کو گرفتار کرلیا تھا، اعظم سواتی اس سے قبل بھی جنرل باجوہ کے خلاف ٹویٹ پر گرفتار ہوچکے ہیں ۔ اعظم سواتی نے الزام لگایا تھا کہ ان پرننگا کرکے تشدد کیا گیا اور اس تشدد کے پیچھے جنرل فیصل نصیر اور بریگیڈئیر فہیم ہیں۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/azam-swihh.jpg