
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سابق وزیراعظم عمران خان کی نااہلی کے بعد ان کی قومی اسمبلی کی نشست سے ڈی نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے، تاہم دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ نوٹیفکیشن 21 اکتوبر کو تیار کیا گیا تھا۔
تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے توشہ خانہ ریفرنس میں عمران خان کو نااہل قرار دینے کے بعد اب ان کی قومی اسمبلی کی رکنیت معطل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے ، 21 اکتوبر 2022 بروز جمعہ کو تیار کردہ اس نوٹیفکیشن کے مطابق قومی اسمبلی کی نشست این اے95 میانوالی کی نشست خالی قرار دی جاتی ہے۔
نوٹیفکیشن پر درج تاریخ الیکشن کمیشن کی عمران خان کو نااہل اور اسمبلی کی رکنیت کی معطلی پر عجلت صاف واضح ہورہی ہے، یہ تاریخ 21 اکتوبر 2022 ہے جس دن الیکشن کمیشن نے توشہ خان کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے عمران خان کو نااہل قرار دیا۔
غالبا الیکشن کمیشن نے اسمبلی رکنیت کی معطلی کا نوٹیفکیشن بھی اسی دن تیار کرلیا تھا جسے آج تفصیلی فیصلہ جاری ہونے کےبعد بغیر تصحیح کے پرانی تاریخ کے ساتھ ہی جاری کردیا ہے۔
نجی ٹی وی چینل کے رپورٹر ساقب ورک نے الیکشن کمیشن کی اس غلطی کی نشاندہی کرتے ہوئےکہا کہ لیکشن کمیشن کو عمران خان کو ڈی نوٹیفائی کرنے کی اتنی جلدی تھی کہ 21 کو ہی نوٹیفکیشن تیار کرکے رکھا ہوا تھا۔
https://twitter.com/x/status/1584524160255959040