
ماہر معشیت ڈاکٹر اشفاق حسین نے کہا کہ عمران خان کے دور میں معیشت بہتری کی راہ پر گامزن تھی اب تو وہ سب ڈی ریل ہو گیا ٹرین پٹری سے اتر چکی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم معیشت کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ عمران خان کے دور میں تباہ ہو گئی معیشت، خدا کا خوف کریں وہ نمبرز تو دیکھیں جو اس دور کے دوران سامنے آئے ہیں۔ مارچ کے مہینے 27 فیصد صنعت کو فروغ ملا اور صرف جولائی سے لیکر مارچ تک گزرنے والے مہینوں میں دس فیصد سے زیادہ ہے۔
ڈاکٹر اشفاق حسین نے کہا کہ ایوب خان کے دور میں 60 کی دہائی کے دوران وہ وقت جسے صنعت کیلئے سنہری دور کہا جاتا ہے یہ تو اس دور سے بھی بہتر صورتحال تھی۔
https://twitter.com/x/status/1526468061775151104
ان کا کہنا تھا کہ دیکھیں نجی شعبے میں جی ڈی پی کی شرح 12 سال سے سب سے زیادہ ہے۔ برآمدات کو دیکھیں تو دس مہینوں کا 29 بلین ڈالر ہے۔ اسی مالی سال کے دوران یہ 31، 32 بلین ڈالر تک پہنچ جائے گا۔
انہوں نے کہا جی ڈی پی کی شرح 5 اعشاریہ 5 فیصد سے بھی زیادہ ہو گی اور ترسیلات زر بھی 32، 33 بلین ڈالر پر ہوں گی جو کہ اب تک کا سب سے زیادہ ہو گا۔
سابق دور حکومت کے دوران ملکی معیشت پر تجزیہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان کے دور میں معاشی بہتری کی پٹری پر ہماری معیشت جا رہی تھی اس پر آپ اختلاف کر سکتے ہیں کوئی کہے گا سپیڈ 15 تھی کوئی کہے گا 30 کلومیٹر فی گھنٹہ تھی مگر ٹرین آگے تو بڑھ رہی تھی۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/8drashfaqhassineconmy.jpg