mughals
Chief Minister (5k+ posts)

پاکستان کےو زیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے امریکہ میں خطاب کرتے ہوئے عمران خان کے مذہبی خیالات کو طالبان سے تشبیہ دے کر انتہا پسند قرار دینے کی کوشش کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف سے مذاکرات کیلئے امریکہ جانے والے وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے غیر ضروری طور پر سابق وزیراعظم عمران خان کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ابتدائی طور پر قرآنی آیات "امر بالمعروف" کا سہارا لے کر ایک مہم چلائی۔
مفتاح اسماعیل نے عمران خان کی اس مہم کو افغانستان کی طالبان حکومت کےادارے سی پی وی پی وی سے جوڑتے ہوئے کہا کہ عمران خان شائد ہمیں برائی اور خود کو اچھائی کے طور پیش کرتے ہیں،غالبا افغان طالبان کی حکومت میں اس نام سے ایک وزارت بھی قائم کی گئی تھی۔
مفتاح اسماعیل کے اس بیان پر شیریں مزاری نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ شرم آنی چاہیے مفتاح اسماعیل کو، کہ امریکہ کی خوشامد کرتے ہوئے امر بالمعروف جیسے بنیادی اسلامی تصورِ کا مذاق اڑا رہا ہے، جبکہ اسکی ہَڑبڑاہٹ و بُڑبڑاہٹ سےاسکی جہالت عیاں ہے۔ اوباشوں کے اس ٹولے کیلئے کیا کچھ بھی مقدس نہیں؟
https://twitter.com/x/status/1517935050867699712
منزہ حسن نے کہا اے میرے خدا یہ کون لوگ آ گئے ہیں۔ مفتاح یہ کہ رہے ہیں عمران خان نے قرانی آیات بولنا شروع کیں جو طالبان سے مطابقت رکھتی ہیں۔ امریکہ کو خوش کرنے میں صرف ضمیر نہیں بیچے گئے ایمان بھی بیچا جا رہا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1517911139505491971
پاکستان کے مشہور فلمی اداکار شان شاہد نے اس ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ مفتاح اسماعیل مغرب کو ٹافیاں فروخت کرتے ہوئے عمران خان کو انتہا پسند ثابت کرنےکی ناکام کوشش کررہے ہیں۔ شان شاہد نے کہا کہ یہ وہ لوگ ہیں جو اسٹیل ملز کے ساتھ پی آئی اے مفت میں دے رہے تھے اور اب مفت مشورے دے رہے ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1517894361178009601
تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر ارسلان خالد نے اس ویڈیو پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ مفتاح اپنے آقاؤں کو کہہ رہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان قرآنی آیت کا مفہوم اپنی قوم کو بتاتے تھے اسلیے اسکو طالبان جیسا سمجھیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ لوگ پوری زندگی مغرب کو اپنے آپکو لبرل ثابت کرتے گزار دیں گے۔
https://twitter.com/x/status/1517900242787893249
Last edited by a moderator: