
عمران خان اپنے ہی محسنوں کے خلاف کھڑا ہو گیا ہے نائب صدر مسلم لیگ ن مریم نواز کی شدید تنقید تنقید۔
مریم نواز نے سوشل میڈیا پر بیان جاری کرت ہوئے کہا کہ عمر بھر سازشیں کرنے والا فتنہ عمران خان ملک کی سلامتی کے درپے ہے۔ آئین کی دھجیاں اڑا رہا ہے۔خانہ جنگی کو ہوا دے رہا ہے۔کیا سیاست دانوں کی پگڑیاں اچھالنےاور ہر آئینی ادارے کو گالی دینے والے شخص کو کھلی چھوٹ ہے کہ افواج پاکستان کو صرف اس لیے تماشہ بنائے کہ وہ آئینی حلف پر قائم ہیں؟
https://twitter.com/x/status/1523671755294146561
مریم نواز نے مزید کہا کہاپنی نااہلی سے ملک کو تباہ و برباد کرنے کے بعد اسکی شکایت صرف یہ کہ میرا ساتھ کیوں نہیں دے رہے؟ میرا ساتھ نہیں دو گے تو شرمناک القابات سے پکاروں گا ؟ احسان فراموشی کرنے والا یہ محسن کش شخص جس کا نام عمران خان ہے حضرت علی کے قول کے مطابق اپنے ہی محسنوں کے خلاف اٹھ کھڑا ہوا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1523673442054459393
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/6marayfoujhimayat.jpg