
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نےکہا ہے کہ عمران خان سامراج اور سپر پاورز سے لڑرہے ہیں، پوری قوم عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ٹیکسلا میں پاکستان تحریک انصاف کے زیر اہتمام جلسے کا انعقاد کیا گیا جس میں پی ٹی آئی رہنماؤں سربراہ عوامی مسلم لیگ نے بھی خطاب کیا ، شیخ رشید نے بلاول بھٹو پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ سیلاب متاثرین کو چھوڑ کر بلاول بھٹو بیرونی دورے پر موجود ہیں۔
شیخ رشید نے اس موقع پر تقریر کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان پی ڈی ایم، مہنگائی،سامراج اور سپر پاورز سے لڑرہے ہیں، انہوں نے عمران خان کو مخاطب کرتےہوئے کہا کہ عمران خان باہر نکلو، عوام آپ کا انتظار کررہی ہے، یہ طاقت اور مقبولیت سب اللہ نے عمران خان کو عطاء کی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ حکومت وہ ہوتی ہےجوعوام کے دلوں پر راج کرے، ملک کا وزیراعظم آج بھی عمران خان ہے، اللہ کی شان ہے آج پوری قوم عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے، پہلے کبھی اتنی عوام کو نہیں دیکھا، میرا ایجوکیشن میں بھی بڑا تجربہ ہے۔