
اقتصادی امور ڈویژن نےقرضوں سےمتعلق تفصیلات جاری کردیں،جس کے مطابق حکومت نےرواں مالی سال کے3ماہ میں3ارب10کروڑڈالرکاقرضہ لیا، رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے 3 ماہ یکم جولائی سے 30 ستمبر میں پاکستان کو 17 ارب روپے کی گرانٹس موصول ہوئیں، حکومت نے باہمی معاہدوں کے تحت 7 کروڑ 69 لاکھ ڈالر اور ملٹی لیٹرل مالی اداروں سے ایک ارب 56 کروڑ ڈالر کا قرضہ لیا۔
رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ حکومت نے کمرشل بینکوں سے 45 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کا قرض لیا،مختلف ممالک اور ملٹی لیٹرل اداروں سے 10 کروڑ ڈالر کی گرانٹس ملی، جولائی تا ستمبر چین سے 7 کروڑ 33 لاکھ ڈالر قرض ملا جب کہ امریکا سے پاکستان کو 3 ماہ میں 2 کروڑ 72 لاکھ ڈالر قرض ملا ہے،ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کو 45 کروڑ 99 لاکھ ڈالر قرض فراہم کیا۔
رواں ماہ وزارت خزانہ کی جانب سے سالانہ مجموعی قرضوں کی رپورٹ 21- 2020 جاری کی گئی تھی، جس کے مطابق گزشتہ ایک سال میں ملکی قرض جی ڈی پی کے لحاظ سے چار فیصد کم ہوا، جو کہ رواں برس جون میں 83.5 فیصد تھا، گزشتہ سال یہ جی ڈی پی کے لحاظ سے 87.5 فیصد تھا۔
رپورٹ کے مطابق ایک سال میں ملکی مجموعی قرض میں 37 ارب ڈالرز کا اضافہ ہوا،جون 2021 تک ملکی مجموعی قرض 253 ارب ڈالرز تک پہنچ گیا جبکہ گزشتہ برس یہ قرض 216 ارب ڈالرز تھا،وزارت خزانہ کے مطابق جون 2021 تک مقامی قرضوں کا کل حجم 167 ارب ڈالرز ہے جبکہ گزشتہ برس یہ حجم 138 ارب ڈالرز تھا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/qarz-govt31.jpg
Last edited by a moderator: