
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پر حملے کی جے آئی ٹی کا ریکارڈ اینٹی کرپشن پنجاب سے غائب ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ ڈی جی اینٹی کرپشن نے سابق وزیراعظم عمران خان پر حملے کی جے آئی ٹی کی کا ریکارڈ اینٹی کرپشن سے غائب ہونے پر تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق نہ صرف عمران خان پر حملہ کیس بلکہ اس کے علاوہ بھی کئی اہم کیسز کا ریکارڈ اینٹی کرپشن ہیڈ کوارٹر سے غائب ہو گیا ہے، تاہم عمران خان حملے کی جے آئی ٹی تفتیش کا ریکارڈ غائب ہونے کے معاملے کا تاحال سراغ نہیں لگایا جا سکا۔
https://twitter.com/x/status/1625812985489813505
ذرائع کے مطابق اینٹی کرپشن میں متعدد ہائی پروفائل کیس کی کیسز کی فائلیں بھی غائب ہیں، جس پر تحقیقات کا حکم دے دیا گیا ہے۔ اینٹی کرپشن کے ویجلنس ونگ سے ہاؤسنگ اسکیموں کے خلاف جاری تحقیقات کا ریکارڈ بھی غائب ہو گیا ہے۔
ڈی جی اینٹی کرپشن سہیل ظفر چٹھہ نے حساس نوعیت کے ریکارڈ کی گمشدگی پر 5 رکنی تحقیقاتی کمیٹی بنا دی ہے، جس میں ڈائریکٹر لیگل، اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیگل، اے ڈی ڈاکومنٹس،اسسٹنٹ ڈائریکٹر آئی ٹی، اے ڈی ایڈمن بھی شامل ہوں گے۔