
پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے معروف اداکار بلال قریشی نے پاکستان کی حالیہ سیاسی صورتحال اور وزیراعظم عمران خان کے خلاف اپوزیشن جماعتوں کی تحریک عدم اعتماد پر تبصرہ کرتے ہوئے انہیں ایماندار قرار دیا ہے۔
بلال قریشی نے اپنے انسٹاگرام پر عمران خان کی حمایت میں ایک اسٹوری شیئر کی جس میں انہوں نے لکھا کہ "میرا وزیر اعظم ایک ایماندار شخص ہے اور ان کا ساتھ دینے کے لیے یہی کافی ہے"۔
بلال قریشی نے اپنی اسٹوری میں مزید لکھا کہ "میں جانتا ہوں کہ عمران خان قوم کو وہ نہیں دے سکے جس کا انہوں نے وعدہ کیا تھا لیکن وہ اس کیلئے سخت محنت کررہے ہیں"۔

یاد رہے کہ حالیہ سیاسی تحریک کے نتیجے میں متعدد اداکار اور ہر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی متعدد شخصیات نے ان کی حمایت میں سوشل میڈیا پر مختلف پوسٹس شیئر کی ہیں اور روزانہ کی بنیاد پر سوشل میڈیا پر ان کی حمایت میں ٹرینڈز ٹاپ پر ہوتے ہیں۔
ٹی وی انڈسٹری کے ہی ایک اور اداکار منیب بٹ نے بھی دعویٰ کیا تھا کہ تحریک عدم اعتماد کے باوجود بھی عمران خان کہیں نہیں جا رہے۔ تاہم جہاں سوشل میڈیا پر وزیراعظم عمران خان کے حمایتی خوب ان کا ساتھ دیتے نظر آرہے ہیں وہیں سوشل میڈیا پر ان کے مخالفین بھی بھرپور مخالفت کر رہے ہیں۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/8bilalqurisipraiskhan.jpg