سائفر کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کو دس سا قید کی سزا سنادی گئی ہے, شاہ محمود قریشی کو بھی دس سال قید کی سزا دی گئی ہے, دوسری جانب اڈیالہ جیل کے قیدیوں نے پوسٹل بیلٹ کے ذریعے ووٹ ڈالنے کی درخواست کر دی,الیکشن کمیشن کے ذرائع نے کہا ہے کہ اڈیالہ جیل سے 145 قیدیوں کی درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔
پوسٹل بیلٹ کے طریقہ کار کے تحت قیدی اپنے ووٹ کیلئے پہلے آر او کو درخواست دیتا ہے، جس کے بعد آر او علاقے کی ووٹنگ لسٹ کے ذریعے اس نام کی تصدیق کرکے دو لفافے جیل حکام کو بھیج دیتا ہے۔
ایک لفافے پر آراو کا ایڈریس ہوتا ہے اور دوسرے میں بیلٹ پیپر اور ایک چھوٹا لفافہ ہوتا ہے۔ قیدی اپنا ووٹ کاسٹ کر کے اس لفافے میں ڈال کر جیلر کے حوالے کرتا ہے، اس کے بعد جیلر یہ لفافہ آراو کو بھیجنے کا پابند ہوتا ہے۔
پی ٹی آئی کے اسیر رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ انہوں نے اور بانی پی ٹی آئی عمران خان نے پوسٹل بیلٹ کیلئے درخواست دے دی ہے۔
سائفر کیس سفارتی دستاویز سے متعلق ہے جو مبینہ طور پر عمران خان کے قبضے سے غائب ہو گئی تھی، اسی کیس میں سابق وزیر اعظم اور وائس چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں تھے۔
پی ٹی آئی کا الزام ہے کہ اس سائفر میں عمران خان کو اقتدار سے ہٹانے کے لیے امریکا کی جانب سے دھمکی دی گئی تھی۔
ایف آئی اے کی جانب سے درج فرسٹ انفارمیشن رپورٹ میں شاہ محمود قریشی کو نامزد کیا گیا اور آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی دفعات 5 اور 9 کے ساتھ تعزیرات پاکستان کی سیکشن 34 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔
ایف آئی آر میں 7 مارچ 2022 کو اس وقت کے سیکریٹری خارجہ کو واشنگٹن سے سفارتی سائفر موصول ہوا، 5 اکتوبر 2022 کو ایف آئی اے کے شعبہ انسداد دہشت گردی میں مقدمہ درج کیا گیا تھا جس میں سابق وزیر اعظم عمران خان، شاہ محمود قریشی اور اسد عمر اور ان کے معاونین کو سائفر میں موجود معلومات کے حقائق توڑ مروڑ کر پیش کرکے قومی سلامتی خطرے میں ڈالنے اور ذاتی مفاد کے حصول کی کوشش کا الزام عائد کرتے ہوئے انہیں نامزد کیا گیا تھا۔
مقدمے میں کہا گیا کہ سابق وزیراعظم عمران خان، سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور ان کے معاونین خفیہ کلاسیفائیڈ دستاویز کی معلومات غیر مجاز افراد کو فراہم کرنے میں ملوث تھے۔
سائفر کے حوالے سے کہا گیا تھا کہ ’انہوں نے بنی گالا (عمران خان کی رہائش گاہ) میں 28 مارچ 2022 کو خفیہ اجلاس منعقد کیا تاکہ اپنے مذموم مقصد کی تکمیل کے لیے سائفر کے جزیات کا غلط استعمال کرکے سازش تیار کی جائے‘۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/imran-kk.jpg