
لانگ مارچ کے دوران گوجرانوالہ میں سابق وزیراعظم وچیئرمین تحریک انصاف کے کنٹینر پر فائرنگ کے واقعے کے نتیجے میں عمران خان سمیت تحریک انصاف کے متعدد رہنما زخمی ہو گئے جن میں رہنما پی ٹی آئی سینیٹر فیصل جاوید بھی شامل ہیں، ان کے علاوہ حامد ناصر چٹھہ کے صاحبزادے احمد چٹھہ اور چوہدری محمد یوسف بھی زخمی ہیں اور چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو شوکت خانم ہسپتال لاہور منتقل کردیا گیا ہے۔
واقعے کے حوالے سے بین الاقوامی رہنما سوشل میڈیا پر اپنے ردعمل کا اظہار کر رہے ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1588172092582727680
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر سابق وزیراعظم وچیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان پر حملے کے حوالے سے کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے اپنے پیغام میں لکھا کہ: عمران خان اور ان کے حامیوں پر حملہ مکمل طور پر ناقابل قبول ہے اور میں اس پرتشدد حملے کی شدید مذمت کرتا ہوں! ایسے پرتشدد رویے کی کسی سیاست، جمہوریت یا ہمارے معاشرے میں کوئی جگہ نہیں ہے، میں عمران خان اور تمام زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعاگو ہوں!
https://twitter.com/x/status/1588142467572027392
اسماعيل بن موسی منک نے اپنے ٹویٹر پیغام میں لکھا کہ: پاکستان کے سابق وزیراعظم وچیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے فائرنگ کے واقعے میں زخمی ہونے کی خبر سے صدمے میں ہوں اور افسوس کا اظہار کرتا ہوں! میں ان کی جلد صحت یابی کی خواہش کا اظہار کرتا ہوں! ہر قسم کا تشدد سراسر غلط اور ناقابل قبول ہے، چاہے ہمارے اختلافات کیسے بھی کیوں نہ ہوں۔
Last edited by a moderator: