
عمران خان ملک کی مقبول ترین شخصیت ہیں، بیک ڈور رابطے ہر سیاستدان کے ہوتے ہیں، عمران خان کے بھی اسٹیبلشمنٹ سے رابطے ہیں۔
نجی ٹی وی چینل جی این این کے پروگرام "لائیو ود ڈاکٹر شاہد مسعود" میں ایک سوال کہ "کپتان کی جارحانہ سیاست،کیا بیک ڈور رابطے ہورہے ہیں؟" کا جواب دیتے ہوئے سینئر صحافی وتجزیہ نگار ڈاکٹر شاہد مسعود کا کہنا تھا کہ بیک ڈور رابطے ہر سیاستدان کے ہوتے ہیں اور یہ جاری رہتے ہیں، تعلقات میں کچھ تعطل آ گیا تھا لیکن بطور سابق وزیراعظم عمران خان کے اسٹیبلشمنٹ سے رابطے ہیں لیکن سیاسی طور پر کوئی خاص بات نہیں ہو رہی۔
https://twitter.com/x/status/1566098679295086592
ڈاکٹر شاہد مسعود کا کہنا تھا کہ عمران خان پاکستان کے مقبول ترین سیاسی لیڈر اورسابق وزیراعظم ہیں اور ان کی اس بات میں وزن ہے کہ انہیں ٹیکنیکل طریقے سے اقتدار سے باہر رکھنے کی کوشش کی جا رہی ہے، بطور سابق وزیراعظم حقیقتاً وہ یہ سمجھتے ہیں اور یقیناً ان کے پاس اس حوالے سے کوئی اطلاعات بھی ہوں گی کہ انہیں نااہل کروا دیا جائے گا اور "متبادل" پہلے سے ہی موجود ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ "متبادل" کے حوالے سے سابق وزیراعظم عمران خان وچیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے علاوہ فیصل واوڈاودیگر پی ٹی آئی رہنما ماضی میں بیانات دیتے رہے ہیں کہ اسٹیبلشمنٹ کہیں نہ کہیں موجود ہیں۔ اب عمران خان نے سارے معاملات اپنے ہاتھ میں لے لیے ہیں۔ پہلے ساری پارٹی ایک سٹیج پر اکٹھی ہوتی تھی اب ایسا نہیں ہوتا۔
ان کا کہنا تھا کہ متعدد لوگ میری جگہ لینے کے لیے تیار بیٹھے ہیں اور وہ اسی لیے عوام کے ہر طبقہ فکر سے براہ راست خطاب کر رہے ہیں، انہوں نے پروگرام کی میزبان نائلہ علی سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ جب بھی کوئی جلسہ ہوتا ہے تو مقامی قائدین کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان خود خطاب کرتے ہیں، پارٹی کے دیگر رہنما موجود نہیں ہوتے۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان جارحانہ سیاست کر رہے ہیں اور اسٹیبلشمنٹ بھی ملک میں سیلاب کی تباہ کاریوں اور دیگر معاملات کو دیکھ رہی ہے جبکہ معیشت کے علاوہ ایف اے ٹی ایف کے معاملے بھی سامنے ہیں۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/14shahidmasoodkhabackdor.jpg