
وزیراعظم شہباز شریف نے عمران خان کی جانب سے لانگ مارچ کے اعلان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان ایک خطرناک کھیل کھیل رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری اپنے ایک بیان میں سیاسی مخالف عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ عمران خان ایک خطرناک گیم کھیل رہے ہیں، وہ ارشد شریف کی المناک موت کو اپنی معمولی سیاست کیلئے استعمال کررہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان یہیں پر بس نہیں کررہے بلکہ ریاستی اداروں پر الزامات لگانے کی حد تک جارہے ہیں، عمران خان کو چاہیے کہ بے بنیاد الزامات کا سہارا لینے کے بجائےصبر سے کام لیا جائے اور ارشد شریف کے قتل کی تحقیقات کیلئے قائم کردہ جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ کا انتظار کرے۔
https://twitter.com/x/status/1585226675800788993
اس سے قبل مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف نے عمران خان کے لانگ مارچ کے اعلان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ عمران خان کسی انقلاب کیلئے نہیں بلکہ اپنی مرضی کاآرمی چیف تعینات کرنےکیلئے لانگ مارچ کررہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا تھا کہ عمران خان کے انقلاب کی حقیقت ان کی چار سالہ دور حکمرانی میں عوام دیکھ چکی ہے، دوسروں کو چور چور کہنے والا عمران خان خود فارن فنڈنگ، توشہ خانہ اور 50 ارب روپے کی ڈکیتی کے ناقابل تردید ثبوتوں کے ساتھ تاریخ کا سب سے بڑا چور ثابت ہوگیا ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/7shhbablanmemkhahpolitic.jpg