
ڈیمو کریٹ امریکی سینیٹر کیتھرین کورٹیز ماسٹو کا کہنا ہے کہ پاکستان میں سیاسی تناؤ کے سبب تشدد پریشان کن ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں ڈیمو کریٹ امریکی سینیٹر کیتھرین کورٹیز ماسٹو نے یہ بات کہی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ان حالات میں مجھے پاکستانی عوام کا خیال آتا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1639040074447835139
کیتھرین کورٹیز ماسٹو کا مزید کہنا ہے کہ پاکستانی رہنماؤں سے جمہوری اور آئینی اصولوں کے احترام کا مطالبہ کرتی ہوں۔
امریکی سینیٹر کا یہ بھی کہنا ہے کہ امید ہے کہ پاکستانی رہنما عوام کے مستحکم اور خوش حال مستقبل کے لیے کام کر سکتے ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1639221394616594432
واضح رہے کہ اس سے قبل امریکا کے سابق مندوب برائے افغانستان زلمے خلیل زاد نے کہا تھا کہ اشارے مل رہے ہیں پاکستانی پارلیمنٹ سپریم کورٹ سے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو نااہل کرنے کا کہہ سکتی ہے،عمران کیخلاف کارروائی ہوئی تو دنیا پاکستان کی حمایت سے ہاتھ کھینچ لے گی۔
https://twitter.com/x/status/1638259465047666711
امریکا کے سابق مندوب برائے افغانستان زلمے خلیل زاد نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بیان جاری کرتے ہوئے پاکستان کی سیاسی صورت حال کے حوالے سے اپنے ردِ عمل کا اظہار کیا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ لگتا ہے کہ پاکستان کی حکومت نے عمران خان کو ریاست کا اولین دشمن قرار دینے کا فیصلہ کیا ہے، ایسے اقدامات پاکستان کے سیاسی، معاشی اور سکیورٹی بحران کو گہرا کر دیں گے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/ikahaiaah.jpg