
امریکی سائفر سے متعلق پی ٹی آئی کے سربراہ، سابق وزیرِ اعظم عمران خان اور اعظم خان کی آڈیو لیک سامنے آ گئی۔
اس آڈیو کلپ میں عمران خان کو کہتے سنا جا سکتا ہے کہ اب ہم نے صرف کھیلنا ہے، امریکا کا نام نہیں لینا، بس صرف یہ کھیلنا ہے کہ اس کے اوپر کہ یہ ڈیٹ پہلے سے تھی۔
اس پر مختلف صحافیوں اور سوشل میڈیا صارفین نے ردعمل دیت ہوئے لکھا کہ آڈیو سے ثابت ہوگیا کہ سائفر ایک حقیقت ہے۔ انکا مزید کہنا تھا کہ امریکی سائفر پر میڈیا بات نہیں کرتا تھا اور یہ ایشو تقریبا مرچکا تھا لیکن کم عقلوں سے پھر سے کٹا کھول دیا، اب تحقیقات کے علاوہ کوئی چارہ نہیں۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ یہ آڈیو ثابت کررہی ہے کہ سائفر کو عمران خان سے چھپانے کی کوشش کی گئی تھی۔
عمران خان کی آڈیو لیک ہونے پر انصار عباسی نے کہا کہ جولائی 4 کو میں نے جنگ میں شائع ہونے والے اپنے کالم میں لکھا “ایک مبینہ آڈیو تو ایسی بھی ہے جس میں عمران خان اپنی وزارت عظمیٰ کے آخری دنوں میں اپنے پرنسپل سیکریٹری اعظم خان کو امریکی مراسلہ کا حوالہ دے کر کچھ اس طرح کہتے ہیں آئیے اس پر کھیلتے ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1575031257196810240
تجزیہ کاروں کا کہنا تھا کہ اس سے یہ ثابت ہورہا ہے کہ یہ آڈیو کسی ہیکر نے نہیں انہی نے لیک کی جنہوں نے انصار عباسی کو یہ خبر فیڈ کی کیونکہ اس آڈیو لیکس سے متعلق انصار عباسی نے 3 ماہ قبل یعنی 4 جولائی کو انکشاف کردیا تھا اور دعویٰ کیا تھا کہ عمران خان کی اعظم خان کے ساتھ امریکی مراسلے پر مبینہ گفتگو کی آڈیو بھی لیک ہوسکتی ہے۔
انصار عباسی نے یہ بھی کہا تھا کہ انہیں حکومتی ذرائع نے اس آڈیو ٹیپ سے متعلق بتایا تھا جس پر مختلف صحافیوں اور سوشل میڈیا صارفین نے ردعمل دیا اور کہا کہ اب پتہ چلا کہ ہیکر کون ہے۔
اس پر صدیق جان نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ اعترافی بیان سامنے آگیا، اس سے ثابت ہوا کہ جنہوں نے انصار عباسی صاحب کو یہ خبر دی، ان کے پاس وزیر اعظم آفس کی آڈیوز تھیں، وہی ساری ریکارڈنگ کررہے تھے، اب قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کی ضرورت نہیں، انصار عباسی کو بلا کرپوچھ لیں کہ انہیں کس نے یہ بتایاتھا؟ ویسے تو اب بچہ بچہ جانتاہے
https://twitter.com/x/status/1575033435546357766
ان کا مزید کہنا تھا کہ ن لیگ کے کسی رہنما سے پوچھ لیں کہ یہ آڈیو حکومت کو کس نے دی؟ سوال یہ ہے کہ پھر تو شہباز شریف کی آڈیوز بھی انہیں نے لیک کیں؟ یا ان کے جس سسٹم میں پڑی تھیں وہ سسٹم ہیک ہوا؟ اس آڈیو سے ن لیگ کی آنکھیں کھل جانی چاہیں کہ انہیں پھر خوامخواہ الجھایا جارہا ہے، اصل کردار یہی ہیں پھر تو؟
https://twitter.com/x/status/1575032843037966338
انہوں نے مزید کہا کہ انصار عباسی صاحب کی پچھلے پانچ ماہ کی خبریں پڑھ لیں، آپ کو پتا چل جائے گا کہ ان کو خبریں کون فیڈ کررہا تھا۔
https://twitter.com/x/status/1575034057205116931
صدیق جان نے دعویٰ کیا کہ ایک بار پھر بتا رہا ہوں کہ اس آڈیو کا ہیکر والی آڈیوز سے کوئی تعلق نہیں، اس آڈیو کے بارے میں کسی وقت کھل کر بات ہوگی، انشاء اللہ تین مواقع ایسے آئے جب یہ آڈیو جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا، صحافیوں کو اہم حکومتی شخصیت نے بتا دیا تھا لیکن پھر یہ نہیں کیا گیا تھا.
https://twitter.com/x/status/1575031098878611456
فہیم اختر نے تبصرہ کیا کہ ہیکر والی گتھی سلجھ گئی۔
https://twitter.com/x/status/1575040901986275329
موسیٰ ورک نے اس پر کہا کہ ہیکر محض جھانسہ ہے! یہ سارا مواد انکےگھر سےنکل رہا ہےکیونکہ یہ سب کچھ تو انصارعباسی صاحب کے کان میں پہلے ہی پھونکا جاچکاتھا جسے یہ 4جولائی کو چھاپ چکےہیں۔ پہلے قانون کی خلاف ورزی کرکے یہ سب ریکارڈ کیا گیا، اب آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی دھجیاں اڑا کے جاری کیا جارہا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1575038574453719041
ایک سوشل میڈیا صارف نے لکھا کہ وہ تمام لفافے اور پٹواری جو کہہ رہے تھے عمران خان کو کیسے پتہ کہ کونسی آڈیو آنے والی ہے مطلب IK کا آڈیو ہیک کرنے والے کیساتھ رابطہ ہے، وہ بتائیں کہ انصار عباسی کو 2 مہینے قبل کیسے پتہ کہ کونسی آڈیو آنے والی ہے اسکا مطلب انصار عباسی کے وزیراعظم کی گفتگو بگ کرنے والوں کیساتھ رابطے ہیں؟؟
https://twitter.com/x/status/1575058269831417862
اکبر نے تبصرہ کیا کہ جس ٹولے کے مطابق شہباز مریم کے آڈیو لیکس کے پیچھے فیض تھا وہ بتائیں گے عمران خان کی آڈیو کے پیچھے کون سا فاسٹ بالر ہے؟
https://twitter.com/x/status/1575052366893961217
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/ansai11h1.jpg