
علی گل پیر نے فردوس عاشق اعوان کی گفتگو نقل کر کے ویڈیو شیئر کردی۔۔یہ ایک ہی وقت میں بہت مضحکہ خیز اور آگاہی دینے والی ویڈیو ہے: سوشل میڈیا صارف
ملک کے معروف کامیڈین، میزبان وسوشل میڈیا ایکٹیوسٹ علی گُل پیر نے سابق سابق وزیر اطلاعات ورہنما استحکام پاکستان پارٹی فردوس عاشق اعوان کی نجی ٹی وی چینل سماء نیوز کے پروگرام ریڈلائن میں کی گئی گفتگو پر مزاحیہ اور دلچسپ ویڈیو بنائی جس سے سوشل میڈیا صارفین لطف اندوز ہو رہے ہیں اور تبصرے کیے جا رہے ہیں۔
علی گل پیر نے فردوس عاشق کی گفتگو کی مزاحیہ انداز میں نقل کی ، انہوں نے ویڈیو شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ: تھری سٹیجز آف لو ایکسپلینڈ بائی ڈاکٹر لو آئی مین ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان!
اس موقع پر علی گل پیر نے مختلف گیٹ اپس بھی اپنائے۔
فردوس عاشق اعوان پروگرام میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے حوالے سے تبصرہ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ: کسی شخص کو ہپناٹائز، میگناٹائز اور میسمرائز کر لیا جائے تو اس کے بعد وہ وزیراعظم یا کسی بھی عہدے پر ہووہ صرف اور صرف آپ کے حکم کا پابند ہو جائےاور باقی تمام اداروں، کابینہ، پارٹی لیڈرشپ کی بات غیر اہم ہو جائے تو اس پر میری سائنس بھی فیل ہو جاتی ہے حالانکہ میں ڈاکٹر ہوں!
https://twitter.com/x/status/1676538646294564865
علی گل پیر کی طرف سے ویڈیو ٹوئٹر پر شیئر کیے جانے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے تبصرے کرتے ہوئے ویڈیو کو بہترین قرار دے دیا۔ سینئر صحافی نادر بلوچ نے ویڈیو پر ردعمل دیتے ہوئے لکھا: دی لیجنڈ!
https://twitter.com/x/status/1676841723807539201
ایک خاتون نے لکھا کہ: اس میں سب سے اچھا حصہ ہپناٹائز والا ہے، یہ ایک وقت میں بہت ہی مضحکہ خیز اور آگاہی دینے والی ویڈیو ہے، آپ ایک باصلاحیت فنکار ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1676699123649773569
ایک صارف نے لکھا کہ: یہ علی گل پیر کی زندگی بھر کی ہپناٹائزنگ، میگنیٹائزنگ اور مسحورکن کارکردگی ہے!
https://twitter.com/x/status/1676649191643422721
امبر نے لکھا کہ: میری بھی سائنس فیل ہو گئی!
https://twitter.com/x/status/1676602146014330885
ایک صارف نے لکھا کہ: میسمرائزڈ ، میگنیٹائزڈ، ہپناٹائزڈ! مجھے بھی ڈاکٹر فردوس لو اعوان سوامی کی اپائنٹمنٹ چاہیے!
https://twitter.com/x/status/1676591230711414789
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/fardousahaiaa.jpg