علی ظفر کی مداح سے ٹویٹ ڈیلیٹ کرنیکی درخواست پر طنزیہ ردعمل

madah11h1.jpg


علی ظفر نے اپنے ٹویٹر پیغام میں مداح سے ٹویٹ ڈیلیٹ کرنے کے ساتھ ساتھ کسی کو نہ بتانے کا کہہ دیا گیا۔

ملک کے معروف گلوکار واداکار علی ظفر جو سوشل میڈیا پر انتہائی سرگرم ہیں سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ان کے مداح ایک دلچسپ سوال پوچھا لیا جس پر انہوں نے اپنے ٹویٹر پیغام میں مداح سے اپنے ٹویٹ کو ڈیلیٹ کرنے کے ساتھ ساتھ کسی کو نہ بتانے کا کہہ دیا گیا۔

علی ظفر نے معروف مصنف مہوش اعجاز کیلئے ایک ٹویٹر پیغام دیا جس کے ردعمل میں ایک مداح نے ان سے پوچھ لیا کہ آپ کی عمر اب 40 سال ہو چکی ہے لیکن آپ اب بھی 25 سال کے کیسے دکھتے ہیں؟ کیا آپ ویمپائر ہیں؟
https://twitter.com/x/status/1610646008962207745
معروف گلوکار علی ظفر نے مداح کے سوال کا انتہائی دلچسپ جواب دیتے ہوئے خاموش کروانے والے ایموجی کے ساتھ اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ: اس بات کا ذکر کسی سے مت کرنا اور اس ٹویٹ کو بھی ڈیلیٹ کر دینا۔
https://twitter.com/x/status/1610709740648120327
علی ظفر کے جوابی ٹویٹ پر ان کے چاہنے والوں کی طرف سے انتہائی مزاحیہ ردعمل دیئے جا رہے ہیں۔ ایک ٹویٹر صارف نے اپنے ٹویٹر پیغام میں لکھا کہ: علی ظفر اور شہزاد رائے دونوں ہی مردوں کی ماہ نور بلوچ ہیں!
https://twitter.com/x/status/1610747510309457931
نیاز محمد نامی صارف نے اپنے ٹویٹر پیغام میں لکھا کہ: واہ کیا آئیڈیا ہے! آپ کو ویمپائر کا کردار ادا کرنا چاہئے !
https://twitter.com/x/status/1611005173849284609
ایک سوشل میڈیا صارف نے اپنے ٹویٹر پیغام میں لکھا کہ: میری انا بڑھ گئی ہے، یہ بات مجھے پسند آئی کہ پلیز کسی کو نہ بتایا! مجھے یہ سب کچھ بتانے دو!
https://twitter.com/x/status/1610710796341854233
اسامہ قدیر نامی ایک اور صارف نے اپنے ٹویٹر پیغام میں لکھا کہ: علی بھائی کسی کو نہ بتانے کا کہہ کر یہ تو آپ خود ہی لوگوں کو بتاتے جا رہے ہیں!
https://twitter.com/x/status/1610713307312267265
 

Back
Top