
نواز شریف سے علیم خان کی لندن میں خفیہ ملاقات، علیم خان نوازشریف کی رہائش گاہ پر گھر کے پچھلے دروازے سےد اخل ہوئے۔
نجی ٹی وی چینلز اور خبررساں اداروں کی جانب سے دعوے کیے جا رہے ہیں کہ تحریک انصاف کے رہنما اور پنجاب کے سابق سینئر صوبائی وزیر عبدالعلیم خان نے لندن میں نوازشریف سے ایک خفیہ ملاقات کی ہے۔ ملاقات لندن کے وقت کے مطابق جمعرات کی شام ساڑھے چھ بجے کی گئی۔
رپورٹس کے مطابق علیم خان نوازشریف سے ملاقات کیلئے ان کی رہائش گاہ پر گئے اور اس ملاقات کیلئے وہ گھر کے عقبی دروازے سے داخل ہوئے۔ تاہم اس ملاقات میں علیم خان کے ساتھ جہانگیرترین موجود نہیں تھے۔
دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ نوازشریف اور علیم خان کے مابین اس ملاقات میں مسلم لیگ پنجاب کے صدر اور سابق وزیر قانون راناثنااللہ کا اہم کردار ہے۔
https://twitter.com/x/status/1502166651193593859
تاہم اس حوالے سے اس ملاقات کے ہونے کی صورت میں انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، کارکن سوال اٹھا رہے ہیں کہ علیم خان کیوں وزیراعلیٰ پنجاب نہیں بنے؟ اگر بندہ نظریاتی ہوتا تو الگ پارٹی بنا لیتا لیکن نواز شریف سے نہ ملتا۔
وقار ملک نامی ایک ولاگر نے اس حوالے سے کہا ہے کہ اگر یہ خبر درست ہے تو ماننا پڑے گا کہ عمران خان کو اپنی جیب کے کھوٹے سکوں کی خوب پہچان ہے اسی لئے جسکی جو اوقات تھی وہیں رکھے گئے۔
اینکر پرسن اجمل جامی نے کہا ہے کہ علیم خان ن لیگ کے ہمراہ چلنے کی مکمل تیاری کر چکے، ترین سے البتہ انکی ملاقات تاحال تک نہ ہونے کی اطلاع ہے، پانچ سے چھ صوبائی وزرا کو اگلی ٹکٹوں کی یقین دہانی مع دیگر ضروری کمٹمنٹس بھی آفریں کرائیں،دو نے پلو پکڑایا بقیہ نہیں مانے۔ ابھی مطلوبہ تعداد حاصل نہیں ہو سکی۔
https://twitter.com/x/status/1502178465470107648
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/aeelmkh1121.jpg