
ماضی میں ن۔لیگ کی حمایت میں سوشل میڈیا پر متحرک اداکارہ عفت عمر آج کل ن لیگ پر برستی ہوئی دکھائی دے رہی ہیں، نجی محفل میں کیے گئے ڈانس کی ویڈیو کو شیئر کرنے پر اداکارہ ایک بار پھر مسلم لیگ ن پر برس پڑیں۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر عفت عمر نے اسی ویڈیو کو شیئر کرنے والی ثنایہ بٹ نامی صارف کی پوسٹ کو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ مجھے اتنے سالوں ن لیگ والوں کی حمایت کرنے پر شرم آرہی ہے۔
https://twitter.com/x/status/1771398758095360209
انہوں نے مزید کہا کہ یہ کیسی گھٹیا پوسٹ ہے، افسوسناک بات یہ نہیں کہ یہ لوگ مجھے یوتھیا کہہ رہے ہیں بلکہ شرمناک بات یہ ہے کہ یہ لوگ ایک نجی محفل میں کیے ڈانس کو اس عورت کا مذاق اڑانے کیلئے استعمال کررہے ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1771807226128478268
https://twitter.com/x/status/1771839539826323613
https://twitter.com/x/status/1756315679316115836
خیال رہے کہ اداکارہ عفت عمر ماضی میں کھل کر ن لیگ کی حمایت کیا کرتی تھیں جس پر انہیں پی ٹی آئی فالورز کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا جاتا تھا، عفت عمر نے حالیہ انتخابات کے بعد ن لیگ کو اپوزیشن میں بیٹھنے کا مشورہ دیتے ہوئے اسے اپنا آخری مشورہ قرار دیا تھا اور کہا تھا کہ اگر ن لیگ اپوزیشن میں نہیں بیٹھی تو وہ عوام میں اپنا اعتبار کھوبیٹھے گی۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/18ijskhdkhd.png