
دو روز قبل سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو لیک ہوئی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک پرنٹنگ پریس جو لکشمی چوک پر واقع ہے وہاں این اے 15 مانسہرہ کے بیلٹ پیپرز چھاپے جارہے تھے ، یہ بیلٹ پیپرز جعلی ووٹوں کیلئے استعمال ہونا تھے مگر رائے ثاقب کھرل نے موقع پر پہنچ کربیلٹ پیپرز ایکسپوز کردئیے۔
یادرہے کہ نوازشریف این اے 15 مانسہرہ سے ہارچکے ہیں اور اسکا نتیجہ الیکشن کمیشن نے روک رکھا ہے۔ سوشل میڈیاصارفین کے مطابق یہ بیلٹ پیپرز وہاں جعلی ووٹوں کیلئے استعمال ہونا تھے۔
اس پر تحریک انصاف نے ایک ٹویٹ کیا جس میں کہنا تھا کہ شریف فیملی کے حلقوں کے بیلٹ پیپرز کی چھپائی پکڑی گئی۔ رائل پارک، لکشمی چوک میں نون لیگی رہنما احسان کی پرنٹنگ پریس پر صحافیوں کا چھاپہ: الیکشن گزرنے کے دس روز بعد بجی مانسہرہ اور لاہور کے حلقوں کے بیلٹ پیپرز کی چھپائی پکڑی گئی۔
https://twitter.com/x/status/1759275980361695250
عظمیٰ بخاری نے تحریک انصاف کے ٹویٹ پر ردعمل دیتے ہوئے لکھا کہ جہالت کے عالمی میناروں، اور کتنا ذلیل و خوار ہونا آپکے مقدر میں لکھا ہے،نا تو اتنے امیدوار الیکشن اس حلقے سے لڑ رہے تھے،جتنے چھاپے گئے،اور یہ بیلٹ پیپرز پہ دو شیر بھی بنا دئیے مان لو تم لوگ جاہل ہو اور بار بار پکڑے جا رہے ہو
https://twitter.com/x/status/1759303954981105961
انہوں نے شیر کی مہر لگا ایک بیلٹ پیپر شئیر کرتے ہوئے کہا کہ یہ رہا اصلی بیلٹ پیپر، جس میں صرف 15 امیدوار تھے،انہوں نے پوری جہالت کی کتاب چھاپ دی مان لو ایتھے وی پھڑے گئے او
https://twitter.com/x/status/1759305021760426354
اس پر ثمرعباس نے کہا کہ جو پکڑا گیا ہے وہ بھی ایسا ہی ہے
https://twitter.com/x/status/1759517075649786272
ارسلان بلوچ نے جواب دیا کہ 15 امیدوار ہی ہیں اور ایک ہی پیپر پر ڈبل چھپوائی جاری تھی۔بعد میں درمیان سے کٹ کیا جانا تھا۔ لیکن کمال ہے تم بے شرموں پر ۔حقیقت تو تم لوگوں نے تسلیم کرنا ہی نہیں۔
https://twitter.com/x/status/1759312645562171425
میر محمد علی خان نے سوال کیا کہ بی بی سب چھوڑیں فقط یہ بتائیں کے آپ کے پاس اسٹیمپ شُدہ بیلٹ پیپر کہاں سے آیا ؟
https://twitter.com/x/status/1759458006096634067
احمد ندیم نے کہا کہ ویسے تو یہ ڈبل پرنٹ ہے، لیکن یہ جو تمہارے پاس ہے، یہ بھی تمہارے پاس کہاں سے آیا؟ اس میں بھی کسی تہہ کا بھی نشان نہیں ہے- پھڑے اسی نہیں گئیے، پھڑے تسی اپنڑیاں چولاں دی وجہ توں ہور گئے
https://twitter.com/x/status/1759342872472461377
نجم الحسن باجوہ نے کہا کہ یار یہ عظمی بیچاری بڑی سادی ہیں لیکن انھیں نہیں پتا عوام اب بڑی سیانی ہو چکی ہیں عظمی بی بی کو نو کوئی دسو جب بیلٹ پیپر چھپتا تو ہے ڈبل چھاپا جاتا ہے جسے بعد میں درمیان سے کاٹ کر 2 بن جاتے ہیں !! چوری پکڑی جانے پر بیچاری کے دماغ پر اثر ہو گیا ہے
https://twitter.com/x/status/1759340611260367083
جمال کا کہنا تھا کہ عظمیٰ جی جن بیلٹ پیپرز کی پرنٹنگ جاری تھی اس میں بھی 15 امیدوار ہی تھے زرا غور کریں نا ایک صفحہ 2 بیلٹ پیپر پر مشتمل ہے۔ یہ بیلٹ پیپرز ہی ہیں تو براہ کرم تحقیقات کا مطالبہ کریں سب سے مطلب سب سے
https://twitter.com/x/status/1759455887536615841
ایک سوشل میڈیا صارف نے وضاحت دی کہ پرنٹنگ پریس میں کاغذ کی ڈبل چھپائی کے بعد ہاف کاٹا جاتا ہے اس سے فائدہ یہ حاصل ہوتا ہے کم وقت میں زیادہ رزلٹ حاصل ہو جاتا ہے
https://twitter.com/x/status/1759468718873059532
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/uzn111h313.jpg