
عظمیٰ بخاری نے اظہرمشوانی اور ڈاکٹر ارسلان خالد کے جعلی وٹس ایپ سکرین شاٹ شئیر کردئیے۔۔
جعلی سکرین شاٹ شئیر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اب اس ثبوت کے بعد جن "صحافی" حضرات کا ذکر خیر ہے انکو کیا نام دینا ہے؟
انہوں نے مزید کہا کہ کمشنر صاحب پریس کانفرنس کرنے جارہے ہیں یہ بشری بی بی کے" موکلان "نے بتایا تھا یا اسلم اقبال کا "جادو" یا کوئی "چمک "کام آئی؟
https://twitter.com/x/status/1758884731687428163
اس پر اظہرمشوانی اور دیگر نے جعلی سکرین شاٹ پر عظمیٰ بخاری کو کھری کھری سنادیں ۔ اس سکرین شاٹ کی خاص بات یہ تھی کہ اس میں رسلان کے سپیلنگ غلط لکھے گئے تھے جبکہ سوشل میڈیا صارفین کے مطابق ڈاکٹرارسلان خالد اور اظہرمشوانی کی ڈی پی بھی تبدیل ہے۔
اظہر مشوانی اس پر سیخ پا ہوگئے اور کہا کہ مانا کہ ریمنڈ ڈیوس کی بروکری والے وراثتی پیسے ختم ہو گئے ہوں گے۔۔۔ لیکن مریم کے تلوے چاٹ کر جو نوٹ کماتی ہو اس میں سے ہی 4-5 ہزار خرچ کر لیا کرو تاکہ فوٹو شاپ تو اچھا ہو جائے
https://twitter.com/x/status/1758904318558707896
حمزہ خان نے ردعمل دیا کہ ایک تو یہ پڑھے لکھے نہیں دوسرا پڑھنے کی کوشش بھی نہیں کرتے ایک Fake سکرین شاٹ تک صحیح نہیں بنا سکتے
https://twitter.com/x/status/1758903910998126848
علی سلمان علوی کا کہنا تھا کہ اس فوٹوشاپڈ ثبوت کی بتی بنا لیں کیونکہ ایک ہی اسکرین شاٹ پر ارسلان کے دو الگ الگ اسپیلنگ نظر آ رہے ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1758908450371748239
سعید بلوچ نے کہا کہ ن لیگ والوں کی عقل پر ماتم کریں کہ جعلی سکرین شاٹس انہوں نے شیئر کر دیے ہیں، ابھی ایک دوست کے ساتھ بیٹھا ہوا تھا اس کو بھی کہیں سے میسج میں یہ موصول ہوئے تو ہم نے فوری طور پر پہچان لیا کہ یہ جعلی ہیں اور یہاں عظمیٰ بخاری صاحب ان کو اصلی بنا کر ٹویٹ کر دیا ہے
https://twitter.com/x/status/1758899972609651071
عمرفیضان غلزئی نے طنز کیا کہ 150 روپے میں ایسی چیٹ بن جاتی ہے
https://twitter.com/x/status/1758908659717783571
ارسلان بلوچ نے کہا کہ تھوڑی محنت کر کے اگلی دفعہ ایک جیسے سپیلنگ لکھ لینا۔پھڑی گئی جے جوانو
https://twitter.com/x/status/1758897923218166229
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/arsh1i1hh114.jpg