
کراچی سے برآمد ہونے والی نان کسٹم پیڈ گاڑی سے متعلق الزام کے جواب میں فیصل واوڈا نے عطا تارڑ اورن لیگی حکومت کو چیلنج کردیا، سخت زبان کا استعمال کرتےہوئے عطاتارڑ کو کھری کھری سنادیں۔
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیصل واوڈا نےمائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹو یٹر پر اپنے بیان میں عطاء تارڑ کو سخت زبان میں جواب دیتے ہوئے کہا کہ تمہارے بھگوڑے مجرم نواز شریف کے بھائی کی حکومت ہے میں تمہاری پوری حکومت کو چیلنج کرتا ہوں کہ اپنا الزام ثابت کرو یہ نان ڈیوٹی پیڈ گاڑی میری ہے۔
فیصل واوڈا نے وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ اگر تم یہ ثابت نا کرسکے میں عمرے سے واپسی پر تمہاری حکومت کی اینٹ سے اینٹ بجا دوں گا اور کسی کا باپ بھی نہیں روک سکےگا۔
https://twitter.com/x/status/1567121658325917696
رہنما تحریک انصاف نے وزیراعظم کے معاون خصوصی عطاء تارڑ کو کھری کھری سناتے ہوئے کہا کہ صرف وضاحت کیلئے بتارہا ہوں کہ جس گھر سے یہ گاڑی برآمد ہوئی ہے اللہ کا احسان ہے کہ میرے گھر کا سرونٹ کوارٹر بھی اس سے بڑا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1567118539672195078
سابق سینیٹر نے کہا کہ میں ہر قیمتی چیز پوری قیمت ادا کرکے رکھتاہوں، بشمول اچھی نسل کے کتوں کے، میرے پاس 1 نہیں کئی قیمتیں گاڑیاں ہیں،عطا تارڑ اگر ثابت کر دے کہ یہ نان ڈیوٹی پیڈ گاڑی میرے گھر سے نکلی یا میری ہے تو میں سیاست چھوڑ دوں گا۔
انہوں نے کہا کہ اگر عطاء تارڑ کے الزامات جھوٹےثاتب ہوئے تووہ میرے کتوں کی صفائی کا کام سنبھال لیں۔
https://twitter.com/x/status/1567112695169556483
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/17attatararfaislavawda.jpg