
وزیر اعظم شہبازشریف جناح ہاؤس لاہور پہنچ گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے جناح ہاؤس میں عسکری قیادت سے ملاقات کرکے اظہار یکجہتی کیا۔
شہبازشریف سی ایم ایچ اور سروسز اسپتال بھی جائیں گے، نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہوں گے۔
وزیراعظم جلاؤ گھیراؤ کے دوران زخمی ہونے والے پولیس اہلکاروں اور افسران کی خیریت دریافت کریں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کا سیف سٹی آفس جانے کا بھی امکان ہے، شہبازشریف سیف سٹی آفس میں اجلاس کی صدارت بھی کریں گے جبکہ نگراں وزیراعلیٰ پنجاب بریفنگ دیں گے
ذرائع کے مطابق محسن نقوی وزیراعظم شہبازشریف کو صوبے میں امن و امان سمیت دیگر اہم معاملات بارے آگاہ کریں گے۔
Source